اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس نے اسرائیلی قبضے کی ہر کوشش کے خلاف مزاحمت تیز کرنے کی اپیل کر دی

شیعیت نیوز:  حماس کے ترجمان نے زور دے کرفلسطینی عوام  سے اپیل کی ہے کہ اپنے ہر سطح پر قابض اسرائیلی اتھارٹی کے خلاف مزاحمت تیز کر دیں۔ یہ مزاحمت خواہ اسرائیلی قابض فوج حوالے سے ہو یا فلسطینی سرزمین پر مسلط کیے گئے ناجائز یہودی آباد کاری  کےروکنے کے خلاف ہو ہر صورت جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ ہمیں ہر جگہ پر ناجائز قبضوں اور یہودی بستیوں کے خلاف ہر ممکنہ طریقے سے مزاحمت تیز کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : سید مقاومت حسن نصر اللہ کی دھمکیوں کے بعد اسرائیل میں کھلبلی

اتوار کے روز دیے گئے ایک بیان میں فوزی برہوم ترجمان حماس نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی قبضے کے لیے وادی الفارس کے علاقے خربہ  میں ایک بہت بڑے حصے پر دیوار  کھڑی کر رکھی ہے تاکہ اس پر قبضہ کر لے اور یہودی آباکاری کے منصوبے آگے بڑھا ئے۔  اسرائیل کی یہ کوشش زمین چرانے کی کوشش ہے۔

ترجمان حماس نے اس کی مذمت کی اور کہا کہ یہ نہ صرف قبضے کا حصہ ہے بلکہ یہ قابض اسرائیلی اتھارٹی کی طرف سے فلسطینی سرزمین اور مقدس مقامات کے خلاف جارحیت کو جاری رکھنا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اصلاحات کا تقاضا آئین کی پاسداری اور ملک کے سرکاری اداروں کا احترام برقرار رکھنا ہے، حکیم

فوزی برہوم نے اپنا یقین اور ایمان بیان کرتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیلی اتھارٹی کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو ان کی زمین سے محروم کرنا ، املاک کو مسمار کرتے چلے جانا اور فلسطینیوں کی نسلی تطہیر کرنا یہ سب حربے فلسطیی سرزمین کی شناخت کو تبدیل کرنے کی  اسرائیلی کوشش ہیں۔ لیکن قابض فوج اور اتھارٹی فلسطینی عوام کو ان کی آزادی کے لیے جدوجہد سے روک سکتی ہے اور نہ ہی ان کے حق واپسی کو چھین سکتی ہے۔  ہم اس قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button