عراق

اربعین حسینی (ع) کے موقع پر مسجد سہلہ میں معروف ترانے سلام فرماندہ کا بڑا اجتماع

شیعیت نیوز: اربعین حسینی (ع) کے ایام کے کوفہ کی مسجد سہلہ میں معروف ترانے سلام فرماندہ (سلام یا مہدی) اور امام حسین (ع) کی عزاداری کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں سمیت عراقی اور غیر ملکی زائرین نے پرجوش انداز میں شرکت کی ۔

مسجد سہلہ ایک انتہائی مقدس مسجد ہے جو امام زماننہ (عج) سے منسوب ہے۔ عراق کے مقامات مقدسہ کی زیارات پر جانے والے تمام زائرین حتمی طور پر مسجد سہلہ بھی جاتے ہیں کہ جہاں امام وقت (عج) کے ساتھ تجدید بیعت کے ساتھ ساتھ مسجد کے مخصوص اعمال بھی بجا لاتے ہیں۔

یاد رہے کہ معروف ایرانی ترانہ سلام فرماندہ مام زمانہ ﴿عج﴾ سے اظہار عقیدت کے لئے پیش گیا ہے اور فارسی ترانے کے ریلیز ہونے کے بعد اسے عربی اور اردو سمیت دنیا کی دیگر متعدد زبانوں میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ عربی اور اردو میں ترانے کا ٹائٹل سلام یا مہدی ہے جبکہ اردو میں سلام فرماندہ کے ٹائٹل کے ساتھ بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ضمانتوں کے بغیر معاہدہ بے معنی ہے، صدر سید ابراہیم رئیسی

دوسری جانب عراقی جوائنٹ آپریشنز ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اربعین کی زیارت کے دوران عدم تحفظ یا تخریب کاری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

موازین نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان میں اربعین واک کے پرامن اور باحفاظت منعقد ہونے کا اعلان کیا، رپورٹ کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل عبدالامیر الشمری نے زائرین کی کربلا معلی میں آمد کی ذاتی طور پر نگرانی کی اور پیدل راستے پر کسی قسم کا عدم تحفظ یا تخریب کاری نہیں ہوئی،عراق کے جوائنٹ آپریشنز ہیڈ کوارٹر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ اس عرصے میں انٹیلی جنس کا کام منفرد اور خاص تھا۔

عراقی وزیر اعظم کے فوجی ترجمان یحییٰ رسول نے بھی یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اربعین حسینی کی تقریب میں 20 ملین سے زائد زائرین نے شرکت کی، کہا کہ ان میں سے 50 لاکھ غیر ملکی زائرین تھے، کربلا معلی کے نائب گورنر عقیل الفتلاوی نے بھی اعلان کیا کہ روزانہ ڈیڑھ ملین سے زائد زائرین کربلا میں داخل ہوتے رہے ہیں۔

کربلا کے نائب گورنر نے اعلان کیا کہ اس صوبے نے اربعین کے دوران 80 ممالک کے زائرین کی میزبانی کی ہے جبکہ اس سال زائرین کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button