اہم ترین خبریںپاکستان

اربعین حسینی کے خلاف محلاتی سازشوں کو شیعہ ملی تنظیموں اور اکابرین نے اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیا، عزاداران مرکزی جلوس عزاء میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ متفقہ اعلامیہ

اکابرین نے کہا کہ کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ اور اندرونی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کی دعوت پر ملت جعفریہ کی ملی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ۱۵ ستمبر کو کراچی میں بارگاہ حسینی میں منعقد ہوا، اجلاس کی میزبانی سید شبر رضا نے انجام دی اور اجلاس میں شیعہ ملی جماعتوں، ٹرسٹیز، جلوس پرمٹ ہولڈرز، اسکاؤٹس گروپس، ماتمی انجمنوں بشمول مجلس وحدت مسلمین ، پاک محرم ایسوسی ایشن، آئی ایس او، امامیہ آرگنائزیشن، مرکزی تنظیم عزا، شیعہ ایکشن کمیٹی، مرکزی تنظیم عزاداری،حسینیہ ایرانیان ٹرسٹ، شاہ نجف مارٹن روڈ ٹرسٹ، امام بارگاہ علی رضا ٹرسٹ، انجمن امامیہ، انجمن جعفریہ ساڈھورا، بوتراب اسکاؤٹس، پاک حیدری اسکاؤٹس، اسکاؤٹس رابطہ کونسل، امامیہ اسکاؤٹس، ابو الحسن اسکاؤٹس ، ناصر ان اسکاؤٹس سمیت موکب اور سبیلوں کے نمائندگان اور شہر بھر سے ملی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکائے اجلاس نے متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اربعین امام حسین (ع) مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ بپا کیا جائے گا۔

اکابرین نے کہا کہ کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ اور اندرونی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔ شرکائے اجلاس نے پاک محرم ایسوسی ایشن اور اسکاؤٹس گروپس اور جلوس کے منتظمین پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ماضی کی طرح جلوس اربعین کا اہتمام کیا جائے گا اور نشتر پارک میں مجلس عزاء مقررہ وقت پر منعقد کی جائے گی جس سے علامہ شہنشاہ نقوی خطاب کریں گے اور اسکاؤٹس گروپس جلوس عزاء کی قیادت کریں گے اور نماز دوران مرکزی جلوس کا اہتمام آئی ایس او کے زیر اہتمام ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا (ع) کے قریب کیا جائے گا۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزاداروں کی فُول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کوپاکستانی ہتھیاروں کی فراہمی کی خبروں پر علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تشویش

شرکائے اجلاس نے سانحہ عاشورا، سانحہ اربعین، ٹارگٹ کلنگ اور مختلف دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہید ہونے والے عزاداروں کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ شرکائے اجلاس نے شیعہ لاپتہ عزاداروں اور ان کے اہل خانہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری شیعہ قوم لا پتہ شیعہ عزاداروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ شرکائے اجلاس نے عزاداران امام حسین (ع) سے اپیل کی کہ آپس کے اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھا جائے اور سازشی عناصر کی سرکوبی کی جائے۔ اجلاس کے شرکاء نے بیرونی عناصر کو متنبہ کیا کہ جلوس عزاء اور عزاداری کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جائے۔ اجلاس میں اربعین کے جلوس عزاء کے معاملات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حکومت سندھ سمیت مقامی انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا کہ مرکزی جلوس عزاء سمیت شہر بھر میں عزاداری کے اجتماعات کے لئے تمام ضروری اقدامات کو بر وقت مکمل کیا جائے۔

شرکائے اجلاس میں علامہ باقر زیدی، سرور علی، محمد مہدی، حسن صغیر عابدی،حسن مہدی، اقبال حسنین، محمد عباس، قاسم نقوی، سہیل عباس، حفاظت رضوی، علی ناصر، شمس الحسن شمسی، ثروت رضوی، غفران مجتبی، مصطفی کرمانی، شہزاد رضوی، نعیم عباس، غیور عباس، ظفر حیدر، شاہ حسن، عون علی، ندیم حسین، رضا زیدی،علی ایرانی، یاور زیدی، شارق اقبال،سبط رضا،اختیار امام اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button