اہم ترین خبریںایران

رہبر انقلاب اسلامی اربعین کی عزاداری یونیورسٹی کے طالب علموں کے ساتھ منائیں گے

شیعیت نیوز: یونیورسٹی طالب علم دو سال کے وقفہ کے بعد رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں اربعین کی عزاداری کریں گے جس میں ایران بھر سے طالب علموں کی ماتمی انجمنوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے اعلان کے مطابق دو سال کے وقفے کے بعد اربعینِ حسینی کے موقع پر ایرانی یونیورسٹیوں کے طالب علم تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں جمع ہوکر اربعین کی عزاداری کریں گے اور اس پروگرام میں رہبر انقلاب بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداروں کی مرضی ہے کہ وہ چہلم میں شرکت کے لیے گاڑیوں پر سفر کریں یا پیدل چل کر جائیں، علامہ راجہ ناصرعباس

رہبر انقلاب کے دفتر کے نمائندے حجۃ الاسلام فاطمی پور کے مطابق امام خمینی ؒ امام بارگاہ میں اربعین حسینی ؑ کی اس عزاداری میں حجت الاسلام عالی خطاب اور ذاکر اہل بیت میثم مطیعی نوحہ خوانی کریں گے۔

فاطمی پور نے مزید کہا کہ ابھی تک کورونا وبا کی وجہ سے اجتماعات پر پابندیاں ہیں، اس تقریب میں شمولیت کے لئے تمام طالب علموں کے لئے ویکسینیٹڈ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سید نصر اللہ کی خاموشی سے واشنگٹن اور تل ابیب پریشان کیوں ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ حسینیہ امام خمینی (رح) میں کورونا کے بعد یہ پہلی اجتماعی عزاداری ہے اور صرف وہی طالب علم اُس میں شرکت کر پائیں گے جن کو کارڈ دئے جا چکے ہوں گے۔

حجت الاسلام فاطمی پور نے بتایا کہ 110 سے زیادہ طالب علموں کی ماتمی انجمنوں نے رہبر معظم کو خط لکھے ہیں اور انکی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ سال اپنی انجام شدہ سرگرمیوں کی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button