اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی نوجوانوں نے غرب اردن میں اسرائیلی فوجی ٹاور کوآگ لگا دی

شیعیت نیوز: فلسطینی نوجوانوں ہفتے کی صبح جنوبی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی چوکی پر حملہ کرکے ایک فوجی ٹاور کاآگ لگا دی اور خود بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ نوجوان دن کی روشنی میں الخلیل کے شمال میں العروب پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر واقع جگہ کے اندر ایک فوجی ٹاور کو جلانے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قابض فوجی اس وقت سو رہے تھے اور آگ جگہ پر پھیلنے کے بعد بیدار ہو گئے۔اسرائیلی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق آت لگنے سے متعدد اسرائیلی فوجیوں کا دم گھٹ گیا اور انہیں سانس لینے کی مشکلات پیش آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : نصابی مضامین کو مشترکات پر مرتب کرکے تعلیم کو اندرونی و بیرونی تنازعات سے بچایا جاسکتاہے، علامہ ساجد نقوی

حماس کے رہنما عبدالرحمن شدید نے کہا ہے یہ واقعہ بیت امر میں پیش آیا۔ دشمن کے فوجی ٹاور کو جلانا ایک بہادرانہ عمل ہے جو قابض دشمن کے قلعوں کی کمزوری کا عکاس ہے۔

عبدالرحمن شدیدنے قابض دشمن کے اہداف، فوجی ٹاورز اور آباد کاروں کے ریوڑ پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے کا بھی دعویٰ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الخلیل ایک بہت بڑا انقلابی ذخیرہ ہے اور وہاں کے مزاحمت کاروں کواپنے ہتھیاروں کا رخ صہیونی دشمن کی طرف کرنا چاہیے۔

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج  نے آج صبح الخلیل کے جنوب میں البرج گاؤں پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ فوجی دستوں نے گاؤں کے پرانے حصے پر حملہ کیا، اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ قدیمی البرج قلعے کے قریب بھی کئی مقامات کو روندا گیا۔

پچھلے ایک ہفتے کے دوران میں اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے کئی علاقوں پر اپنے چھاپے بڑھا دی ہیں  جس کے نتیجے میں متعدد نوجوان شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button