دنیا

ایران کی جانب سے قبضے میں لی گئی ڈرون کشتی کے کیمرے لاپتہ ہوگئے ہیں، پینٹاگون

شیعیت نیوز: امریکی وزارت دفاع، پینٹاگون کے ترجمان کرنل پیٹرک رائڈر نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا ہے کہ امریکی ڈرون کشتی (IDA) کے کیمرے کہ جسے ایران کی جانب سے بحیرہ احمر میں قبضے میں لیا گیا تھا، لاپتہ ہوچکے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا وہ نہیں جانتے کہ یہ کیمرے ایرانی افواج کے قبضے میں ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین اور روس امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کو ناکام بنانے کی جانب گامزن

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ اب نہیں معلوم یہ کیمرے ایران کے پاس ہیں یا نہیں، ہمیں درست طور پر معلوم نہیں کہ ان کیمروں کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ مشخص طور پر نہیں جانتے کہ ان کیمروں کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ہے۔

ترکی کے پیٹریک رائیڈر نے لکھا کہ اب معلوم نہیں امریکہ ان کیمروں کے حصول کی کوشش کرے گا یا نہیں کیونکہ کوئی بھی فوجی مقاصد کے کیمرے یا حساس ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم اور انجمن حسینیہ کے اشتراک سے چودہ سو پکے مکانات کی تعمیر سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا، ناصرشیرازی

گذشتہ ہفتے امریکی دہشت گرد فوج نے اپنے اعلامیہ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ نے ایران کی طرف سے ایک امریکی ریموٹ کنٹرول بوٹس کو پکڑنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب گزشتہ امریکی افواج نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے خلیج فارس میں موجود پانچویں امریکی بحری بیڑے سے کنٹرول کی جانے والی ایک ڈرون کشتی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا! جبکہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کی کشتی امریکی سراغ رساں ڈرون کشتی کو کھینچ کے لے جا رہی تھی!

متعلقہ مضامین

Back to top button