دنیا

جنوبی کیرولینا میں امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام لڑکی پر وحشیانہ تشدد

شیعیت نیوز: جنوبی کیرولینا کے ایک ہائی اسکول میں امریکی پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام نوجوان لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر عمومی سطح پر غم وغصے کی لہڑ دوڑ گئی۔

وائرل شدہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنوبی کیرولینا کا پولیس آفیسر بین فیلڈز ایک 16 سالہ نوجوان لڑکی کو کلاس روم میں اس کے دوسرے ہم کلاسیوں کے سامنے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس دوران اسپرنگ ویلی ہائی اسکول کی اس نوجوان طالبہ تشدد سے کام لیتا ہے اور اسے طاقت کے ساتھ کرسی سے فرش پر پٹخ دیتا ہے اور فرش پر لٹانے کے بعد اسے ہتھکڑیاں پہناتا ہے۔

فرانس24کی رپورٹ کے مطابق اس تشدد آمیز اقدام کی وجہ یہ تھی کہ اس نوجوان لڑکی نے اپنا موبائل اپنی ٹیچر کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں سفید فام مردوں کے ہاتھ سے اہم ترین وزارتوں کے قلمدان نکل گئے

جنوبی کیرولینا کے شہر ریچلینڈ کاونٹی کے پولیس سربراہ لیون لاٹ نے کہا ہے کہ بین فیلڈز نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے تاہم پولیس کے اس قبیح فعل کی توجیہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ گرفتار کی گئی طالبہ نے ڈسپلن میں خلل ڈالا، بے احترامی کی اور اس پورے قصے اور اس کے نتائج کی ذمہ دار ہے!

فرانس 24 کی رپورٹ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ مبینہ خطا کار پولیس افسر پر کرمنل چارجز نہیں لگائے گئے اور امریکی کی فیڈرل پولیس ایف بی آئی اور عدلیہ نے شہری حقوق کی خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، مختلف مقامات پر جنگلات میں لگی آگ میں بھی تیزی آنے لگی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی میڈیا سے نقل کیاہے کہ حادثات میں دو افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آگ کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

امریکا میں ہیٹ ویو کا آغاز 30 اگست سے ہوا، محکمہ موسمیات نے 5 اور 6 ستمبر کو درجہ حرارت مزید بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button