روس نے ڈالر کو دیا جھٹکا، چینی کرنسی میں لین دین کا آغاز

شیعیت نیوز: روس نے زرمبادلہ کے تبادلے کے عالمی نظام سوئفٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے چینی کرنسی میں لین دین کا آغاز کردیا ہے۔
نیوز ایجنسی فارس کے مطابق روس کے وی ٹی بی بینک نےاعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بار سوئفٹ کو استعمال کیے بغیر چینی کرنسی یوآن میں لین دین کا نظام شروع کردیا ہے۔
مغربی ملکوں کی پابندیوں اور ڈالر اور یورو تک محدود رسائی کی وجہ روس میں چینی کرنسی کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ وی ٹی بی سمیت روسی بینکوں کا رابطہ عملی طور پر عالمی مالیاتی نظام سے ٹوٹ گیا ہے۔
روسی بینک وی ٹی بی کے سربراہ آندرے کوسٹن کا کہنا ہے کہ جدید نظام کے استعمال سے دنیا بھر میں ڈالر اور یورو کے استعمال میں کمی واقع ہوگی۔
بینک کے مطابق ابتدائی طور پر یوآن میں ایک تبادلے کی کم سے کم حد بیس ملین روبل اورزیادہ سو ملین روبل ماھانہ مقرر کی گئی ہے۔
روس کے وی ٹی بی کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک یوآن سمیت تمام غیر یورپی کرنسیوں میں قرضے دینے کا سلسلہ بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دوسری طرف روس کے سب سے بڑے بینک سبر بینک نے منگل سے یوآن میں قرضے دینے کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن انسانی حقوق کی آڑ میں اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے
دوسری جانب ایران نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں اپنے پہلے تجارتی مرکز کا افتتاح کیا ہے جہاں دونوں ممالک کے تاجر آپس میں بزنس میٹنگ، مختلف معاہدوں پرتعاون، بینکنگ، انشورنس اور دوسرے تجارتی امور پر آسانی سے کام کر پائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایران نے اپنے پہلے تجارتی مرکز کا افتتاح کیا ہے جس کا مقصد ایران روس تجارت کا فروغ اور تجار کو سہولیات فراہم کرکے باہمی روابط کومضبوط کرنا ہے۔
اس تجارتی مرکز میں دونوں ممالک کے تاجر آپس میں بزنس میٹنگ، مختلف معاہدوں پر تعاون، بینکنگ، انشورنس اور دوسرے تجارتی امور پر آسانی سے کام کر پائیں گے۔