یمن

یمنی قوم اپنے حقوق حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مہدی المشاط

شیعیت نیوز: یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط اور قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی ملاقات کی اور یمن میں انسانی اور عسکری جنگ بندی کی تازہ ترین صورتحال اور یمن کی مسلح افواج کی حالیہ پریڈ کے متعلق گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران مہدی المشاط نے یمنی افواج کی عسکری طاقت میں توسیع اور پیش رفت کی تعریف کی جو مسلح افواج کی حالیہ پریڈ اور خاص طور الحدیدہ میں کی گئی شاندار ’’وعدہ آخرت‘‘ پریڈ میں مکمل طور پر واضح تھی۔

انہوں نے کہا یمنی افواج ملک اور عوام کے لئے قابل اطمینان طاقت میں تبدیل ہوچکی ہیں اور ان کے حقوق کی حفاظت اور یمن کو ٹکڑے کرنے کی تمام بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رشین ورلڈ، ولادیمیر پیوٹن نے نئی خارجہ پالیسی کی منظوری دیدی

دونوں رہنماوں نے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور اس کی تازہ ترین مثال یعنی پیٹرولیم مصنوعات کے جانے والی کشتیوں کو قضبے میں لینے کے بارے میں باہمی مشاورت کی۔

المشاط نے کہا کہ کسی بھی صورت میں جارح اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی قبول نہیں کی جائے گی جبکہ ان کے سامنے ظاہر ہونے والے حقائق انہیں مجبور کردیں گے روکی گئی جہازوں کو چھوڑ دیں اور انہیں روکنے اور بحری قزاقی سے اجتناب کریں۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اپنے ملک کے شہریوں کو اطمینان دلایا کہ یمنی عوام اس وقت اپنے جائز حقوق حاصل کرسکتے ہیں اور جارح اتحاد کی جانب سے پیدا کیا گیا بحران جلد ہی ختم ہوجائے گا۔

در ایں اثنا یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ یمنی افواج پیش رفتہ سطح تک پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے جارح قوتوں کو خبردار کیا کہ جنگی بندی کے موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی جارحیت اور محاصرے کو ختم کردیں بصورت دیگر انہیں سرپرائز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button