مقبوضہ فلسطین

بہادر قیدی خلیل العواودہ کی کامیابی فلسطینی اسیران کے عزم واستقلال کا ثبوت ہے، حماس

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے صیہونی جیلر کے خلاف اپنی خالی آنتوں سے جنگ لڑنے والے بہادر قیدی خلیل العواودہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ العواودہ کی کامیابی صہیونی جیلرووں کے خلاف جاری لڑائیوں میں قیدیوں کی کامیابیوں کے ریکارڈ میں شامل ہے۔

حازم قاسم نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ کامیابیاں ہمارے بہادر قیدیوں کے ٹھوس ارادے کی تصدیق کرتی ہیں اور صہیونی قیدیوں کی تمام تر بربریت اور تکبر ہمارے بہادر قیدیوں کے عزم کوتوڑنے میں ناکام رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نام نہاد جیل خانہ جات اتھارٹی کی پالیسیوں کے خلاف اسیروں کی قومی تحریک کی طرف سے چھیڑی جانے والی ایک بڑی جنگ کے دہانے پر ہے جس کی ایک شکل یہ ہوگی کہ آج سے ایک ہزار قیدی کھلی بھوک ہڑتال کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قیدیوں کا مسئلہ مزاحمت کی ترجیحات میں سرفہرست رہے گا جو ان پر عائد پابندیوں کو توڑنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے اعلان کیا ہے کہ زیر حراست قیدی خلیل العواودہ نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔ العواودہ کو یقین دہانی کرائی گئی تھی اسے اکتوبر میں رہا کردیا جائے گا جس کے بعد اس نے کئی ماہ سے جاری بھوک ہڑتال معطل کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : رہائی کا مطالبہ منظور ہونے پر فلسطینی قیدی العواودہ نے طویل بھوک ہڑتال ختم کر دی

دوسری جانب اسرائیلی زندانوں میں صہیونی انتظامیہ کے مظالم کے خلاف آج یکم ستمبر2022 بہ روز جمعرات کو بہ طور احتجاج اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اسیران کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ آج اجتماعی بھوک ہڑتال میں 1,200 قیدی حصہ لیں گے۔ جب کہ مزید الفتح قیدیوں نے رامون جیل میں شمولیت اختیار کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحریک اسیران  آج بروز جمعرات شام پانچ بجے بھوک ہڑتال کریں گے۔

بیان میں نشاندہی کی کہ اسیر تحریک جمعرات کو ایک سرکاری بیان میں تمام فلسطینی دھڑوں کی جانب سے جامع ہڑتال کی قیادت کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

قیدیوں کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر احمد القدرہ نے فلسطینی عوام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بہادر قیدیوں کی حمایت کریں جو جیلر کے اقدامات کے خلاف جامع ہڑتال کی جنگ لڑیں گے۔

القدرہ نے کہا کہ قیدیوں کو ہر جگہ ہر مدد کی ضرورت ہے۔ تاکہ ہم ہڑتال کی جنگ کے دوران ان کے دکھوں سے نجات دلانے کے لیے قوم ان کا ساتھ دے

متعلقہ مضامین

Back to top button