اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ ، دو فلسطینی شہید ہو گئے

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ دوہرے قتل کا واقعات جمعرات کی صبح پیش آئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے علاقے میں پناہ گزینوں کے کیمپ العین میں 25 سالہ سامر خالد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ اس کی گردن میں گولی لگی جو جانبر نہ ہو سکا۔
اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ کا دوسرا واقعہ قلندیہ کیمپ میں پیش آیا۔ یہ پناہ گزینوں کا کیمپ مقبوضہ بیت المقدس کے باہر کی طرف واقع ہے۔ یہاں 26 سالہ یزن عفانہ نامی فلسطینی سیدھی دل میں گولی لگنے سے شہید ہوا۔
مغربی کنارے کے شہروں میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ان دنوں مغربی کنارے کے شہروں میں اس طرح کی کارروائیاں آئے رو ز ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کی 3 اہم بندرگاہوں کی سائٹوں پر سائبر حملے
دوسری جانب گذشتہ رات اسرائیلی بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی سے ماہی گیروں کی دو کشتیاں چرا کر فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ کیا۔
ماہی گیروں کے حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم کمیٹی کے ایک کارکن زکریا بکر نے کہا کہ گذشتہ رات فلسطینی ماہی گیروں کے لیے مشکل تھی۔
خاص طور پر شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں کو اس وقت مشکل پیش آئی جب وہ اسرائیلی بندوق بردار کشتیوں کے ایک سے زیادہ حملوں کا نشانہ بنے۔ یہ جھڑپ صبح تک جاری رہی۔
اسرائیلی حملہ 3 مرحلوں میں جاری رہا، جس کا مقصد ماہی گیروں کے شمالی غزہ کی پٹی کے سمندر کو خالی کرنا تھا۔ اس دوران پر گولیاں برسائی گئیں اور گولے چلائے گئے۔
بکر نے اشارہ کیا کہ اسرائیلی بحریہ نے ماہی گیروں مہند رفعت بکراور تیسیر محمد النوری کو دو کشتیوں کو چرا لیا۔