مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں کا حملہ، 32 فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوجیوں نے غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر دھاوا بول کر 32 فلسطینی کو زخمی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر قلقیلیہ کے مشرقی مضافات میں کفر قدوم، بیت دجن اور بیتا کی کالونیوں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ اور انکے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 32 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اس خبر کی تصدیق فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی کی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ 6 فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ 23 فلسطینیوں کی آنسو گیس کے شیل داغے جانے کے باعث حالت بگڑ گئی ہے۔ اسکے علاوہ 3 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بدنام زمانہ جیل دامون میں فلسطینی خواتین قیدیوں سےغیر انسانی سلوک

قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم کے شمال میں ایک واقعے میں فائرنگ کر کے ایک نوجوان فلسطینی کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعی سدون ٹاون میں صبح سویرے پیش آیا جب اسرائیلی قابض فوج اپنے معمول کے مطابق فلسطینی بستیوں پر دھاوا بول رہی تھی۔

اس واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان لیث الشقر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اسرائیلی قید میں رہ چکا ہے۔  اس فارنگ سے اس کے پاوں پر زخم آئے ہیں ۔  دریں اثنا اسرائیلی قابض فوج نے ایک وحشیانہ کارروائی دہیشیا کے علاقے میں کی ۔ یہاں قابض فوج نے اسرائیلی جیل میں قید  شعبان الطیطی کے گھر پر چھاپہ مارا۔

اس طرح اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ یروشلم کے گورنر کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری گھر کی تلاشی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔  ایک اور فلسطینی کو چیک پوسٹ پر روک کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ چیک پوسٹ قلقلیہ کے مشرق میں قائم ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران غاصب صیہونی فوج کے مظالم اور بربریت میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو اپنے مسلمّہ حقوق کے لئے احتجاج سے باز رکھنا ہے۔زیادہ ترخواتین کو دامون جیل میں رکھا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button