عراق

عراق کے صوبہ دھوک کے دیہات پر ترکی کا فضائی حملہ

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے صوبہ دھوک میں ایک دیہات پر فضائی حملے کی خبر دی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج کے طیارے نے پیر کی صبح شمالی عراق کے صوبہ دھوک کے سیغیری دیہات پر حملہ کیا ہے۔

ابھی تک اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ ترک فوجی، عراقی سرزمین پر غیرقانونی موجودگی کے ساتھ ہی عراقی عوام اور فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں ۔

عراقی صدر کے دفتر نے کچھ دنوں قبل شمالی عراق پر ترکی کی جارحیتوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ عراق پر ترک فوج کے باربار کے حملے بغداد کے اقتداراعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور اچھی ہمسائگی کے منافی ہے ۔

ترکی نے حالیہ برسوں میں پی کے کے ، کے عناصر کی سرکوبی کے لئے عراق کے خلاف جارحیت کی تھی ۔

اس جارحیت پر حکومت عراق اور دیگر ممالک نے سخت ردعمل ظاہرکیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : کربلا: مزار امام علی ؑکے چشمہ میں پہاڑ کا ایک حصہ گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے

دوسری جانب عراق نے شام کے الہول کیمپ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ سے صلاح و مشورہ اور ہماہنگی شروع کردی ہے

عراق کی قومی سلامتی کی مشیر قاسم الاعرجی نے شمال مشرقی شام سے عراقیوں کو واپس بلانے اور الہول کیمپ خالی کرانے کی غرض سے بین الاقوامی طریقہ کار پرعمل کرنے کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دو ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کے لئے منعقدہ اجلاس کے بعد کہا کہ اس اہم اور حساس مسئلے کو حل کرنے کے لئے عراقی حکومت اور اقوام متحدہ کے درمیان مشترکہ تعاون شروع ہوگیا ہے۔

الھول کیمپ میں بعض اوقات فرار، سیکیورٹی گارڈوں پر حملہ اور قتل سمیت سیکیورٹی سے متعلق واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے الہول کیمپ کی صورت حال کے حوالے سے خبردار کرتے رہتے ہیں۔

الہول کیمپ شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ میں واقع ہے اور اس میں ستاون ہزار سے زیادہ افراد رہتے ہیں جن میں سے اکثرکا تعلق داعش دہشت گرد گروہ سے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button