اہم ترین خبریںپاکستان

جبری لاپتہ شیعہ صحافی زاہد عباس ملک رہا، باحفاظت گھر پہنچ گئے

عامر رضا کا کہنا تھا کہ عدالت نے بھی اسی بنیاد پر زاہد عباس ملک کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے روبکار موصول ہونے پر آج سرگودھا جیل سے زاہد عباس ملک کو رہا کر دیا گیا۔

شیعیت نیوز: سینیئر صحافی اور روزنامہ دنیا لاہور کے سینیئر سب ایڈیٹر زاہد عباس ملک کو سرگودھا جیل سے رہا کر دیا گیا۔ زاہد عباس ملک کو تین ماہ قبل لاہور کے علاقے اچھرہ میں ان کے فلیٹ سے اٹھا لیا گیا تھا۔ زاہد عباس ملک کا تعلق سرگودھا سے ہے اور وہ ملازمت کے سلسلہ میں لاہور میں مقیم ہیں اور روزنامہ دنیا کیساتھ وابستہ ہیں۔ زاہد ملک کے لاپتہ ہونے پر لاہور پریس کلب کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں صحافی برادری نے مطالبہ کیا کہ زاہد ملک کو فی الفور رہا کیا جائے، ان کیخلاف کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ زاہد ملک کے لاپتہ ہونے پر صحافی برادری نے گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ بعدازاں سی ٹی ڈی نے ان کی گرفتاری ظاہر کر دی جس پر اہلخانہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر قانون و رہنما ایم ڈبلیوایم آغا رضا کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ، متاثرین سے ملاقات

زاہد ملک کے بھائی عامر رضا نے "اسلام ٹائمز” کو بتایا کہ ان کے بھائی زاہد ملک گزشتہ تیس سال سے لاہور میں مقیم ہیں اور متعدد صحافتی اداروں میں کام کرتے رہے ہیں اور آج کل روزنامہ دنیا سے وابستہ ہیں۔ عامر رضا کے مطابق سی ٹی ڈی نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے زاہد ملک کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔ عامر رضا کا کہنا تھا کہ زاہد ملک کو گرفتار لاہور سے کیا گیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری میانوالی سے ظاہر کی گئی کہ وہ کالعدم جماعت کے لئے فنڈ ریزنگ کر رہے تھے۔ عامر رضا کا کہنا تھا کہ عدالت نے بھی اسی بنیاد پر زاہد عباس ملک کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے روبکار موصول ہونے پر آج سرگودھا جیل سے زاہد عباس ملک کو رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button