دنیا

جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف ردعمل کے طور پر کیا جائے گا، ترجمان روسی وزارت

شیعیت نیوز: ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہنگامی حالات میں ہی ممکن ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق روس اپنے جوہری ہتھیاروں کو صرف ہنگامی حالت میں ہی استعمال کرے گا۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روس، نیٹو اور امریکہ سے براہ راست تصادم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف اور صرف ردعمل کے طور پر کیا جائے گا۔

دوسری طرف خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت نہیں۔

خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ روسی وزیر دفاع نے یوکرین میں ممکنہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی قیاس آرائیوں کو بھی غلط قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں ہم جنس پرستی کی تعلیمات سے والدین اور اساتذہ نالاں

خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ روسی وزیر دفاع نے یوکرین میں ممکنہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی قیاس آرائیوں کو بھی غلط قرار دیا تھا۔

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کا مقصد ، نیونازی انتہا پسندوں کا خاتمہ اور روسی زبان بولنے والے شہریوں کو نسل کشی سے بچانا بتایا ہے۔

یوکرین جنگ شروع ہونے سے قبل روس نے مغربی ملکوں کو بارہا خبردار کیا تھا کہ کیف کو مسلح کرنے، مشرقی یوکرین میں آباد روسی زبان شہریوں پر یوکرینی فوج کے حملوں اور انسانی حقوق کی پامالی کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

قابل ذکرہے کہ مشرقی یوکرین کے دو علاقوں ، دونیسک اور لوہانسک نے، دو ہزار چودہ میں اس وقت کی حکومت کے خلاف مغرب نوازوں کی بغاوت اور حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد، یوکرین سے علیحدگی اور خود مختاری کا اعلان کیا تھا۔

دو ہزار چودہ میں بلوے اور بغاوت کے ذریعے وکٹر یانوکویچ کی حکومت کا تختہ الٹ کر یوکرین میں برسراقتدار آنے والی مغرب نواز حکومت نے روس کی تشویش اور انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے، یورپ اور امریکہ سے قریب تر ہونے اور یورپی یونین اور نیٹو میں شمولیت کے لئے کوششیں جاری رکھیں اور اسی کے ساتھ یورپ اور امریکہ نے بھی روس کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی غرض سے یوکرین کے لئے اسلحہ جاتی اور فوجی امداد کا سلسلہ تیز کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button