اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کی فوج کا پانچ بچے اور نوجوان کو شہید کرنے کا اعتراف

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کی فوج نے بروز منگل صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنے حالیہ جرائم میں سے ایک کا اعتراف کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی بچے اور نوجوان شہید ہو گئے تھے۔

صہیونی اخبار Haaretzنے بروز منگل اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ اس حکومت نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کے علاقے میں حالیہ قتل عام کا ارتکاب کیا جس کے دوران پانچ بچے اور نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

صیہونی حکومت کی فوج کے متعدد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جبالیہ کے مشرق میں واقع فلوجہ قبرستان میں 7 اگست کو پیش آنے والے واقعے کی فوجی تحقیقات میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ بچے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان و ایران کے درمیان بارٹر سسٹم کے نفاذ سے تجارتی تعلقات کا فروغ دیکھنے میں آئے گا

5 اگست کو اسرائیلی قابض فوج نے غزہ پر بے دریغ فوجی جارحیت کا آغاز کیا ۔صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر اپنے تین روزہ فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں 17 فلسطینی بچوں اور نوجوان سمیت کم از کم 49 فلسطینیوں کو شہید اور 360 سے زائد افراد کو زخمی کردیا۔

مقتولین میں سے چار بچوں کا تعلق نجم خاندان سے تھا۔ اس حکومت کے جرائم میں سے ایک جرم جبالیہ کے علاقے میں ہوا جس میں صیہونی حکومت نے 5 بچوں اور نوجوان ‘جمیل ایہاب نجم( ۱۳ سالہ)، جمیل نجم الدین نجم( ۴ سالہ)، حامد حیدر نجم (۱۶ سالہ)، محمد صلاح نجم (۱۷ سالہ) اور نظمی فایز ابوکرش (۱۴ سالہ)’ کو شہید کیا۔

اسلامی جہاد کے مجاہدین پر الزام عائد کرنے کے بعد، اسرائیلی فوج کے حکام نے آج (منگل کو) اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی پر حالیہ حملوں کے آخری دن پانچ فلسطینی بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیلی فضائی حملہ تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button