عراق

آیت اللہ العظمیٰ علی حسینی سیستانی کا استاد محمد تقی شہیدی کے نام تعزیتی پیغام

شیعیت نیوز: شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی نے حوزہ علمیہ کے برجستہ استاد محمد تقی شہیدی کے بھائی حجت‌ الاسلام والمسلمین محمد رضا شهیدی پور کی وفات پر انہیں تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ حوزہ علمیہ کے استاد محمد تقی شہیدی حضرت آیت اللہ سیستانی کے قم المقدسہ میں دفتر کی استفتائی کمیٹی کے ممتاز اراکین میں سے ہیں۔

ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

جناب مستطاب حجت الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ محمد تقی شہیدی دامت برکاتہ

السلام علیکم و رحمه الله و برکاته

میں آپ کے برادر گرامی حجت الاسلام حاج شیخ محمد رضا شہیدی (طاب ثراہ) کی رحلت پر جنابعالی اور دیگر پسماندگان و لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ خداوندِ متعال انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائے۔

و لا حول و لا قوۃ الا بالله العلی العظیم

علی حسینی سیستانی

15 محرم 1444 ہجری

یہ بھی پڑھیں : شام: العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے میں راکٹ حملے

دوسری جانب کل منگل کے روز کابینہ کے اجلاس میں عراق کے وزیر خزانہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عراق کے وزیر خزانہ علی علاوی نے کل منگل کے دن اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کل کابینہ کے اجلاس میں اپنا استعفیٰ عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کو پیش کر دیا۔ ابھی تک عراقی وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ قبول کئے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ عراق ان دِنوں ایک طرف تو مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کی جانب سے مظاہروں اور دھرنوں کا شکار ہے، جبکہ دوسری جانب ’’شیعہ رابطہ فریم ورک‘‘ کے حامیوں کے مظاہرے بھی قابل دید ہیں۔

مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے اگلے ہفتے ملین مارچ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا لیکن سید مقتدیٰ نے آج ان مظاہروں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button