مشرق وسطی

شام میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کا حملہ

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی رات جنوب مغربی شام میں واقع علاقے طرطوس پر حملہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے دفاعی فضائی سسٹم نے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے خلاف حملے کئے اور لبنانی فضائی حدود سے کئی راکٹ داغے گئے۔ ابھی تک مزید تفصیلات کے بارے میں رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارے مقبوضہ جولان اور لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل شام کے مختلف علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج نے بھی بارہا رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کی جیلوں میں زیر حراست خواتین اور ان کے اہل خانہ تشدد کا شکار

صیہونی حکومت شام میں دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتی ہے جبکہ شامی فوج نے دہشت گردوں سے بارہا صیہونی حکومت کے ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

دریں اثنا اسلامی مزاحمتی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان نے مسلمان امہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متفقہ موقف اپنائے۔ انہوں نے شام میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں اور بمباری کی شدید مذمت کی۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا کہ دہشت گرد صیہونی غاصبانہ قابض ریاست ہمارے لوگوں اور ہماری قوم کے خلاف اپنی جارحیت کو بڑھا رہی ہے۔ بردار ملک شام کی سرزمین پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پورے خطے میں اسرائیل کی توسیع اور صیہونی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے کی تمام قومی قوتوں کے متحد ہونا چاہیے تاکہ صہیونی دشمن کو ننگا ناچ جاری رکھنے سے روکا جا سکے اور خطے کے ممالک اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے سامنے بند باندھا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button