اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 صہیونی زخمی ہو گئے

شیعیت نیوز: اسرائیلی اور فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں دیوار البراق کے قریب ایک بس کو نشانہ بنانے والے فائرنگ کے حملے میں سات آباد صہیونی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے شہاب کے مطابق، صہیونی زخمی میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی زخمیوں کی حالت درمیانی ہے البتہ ناجائز صیہونی ریاست کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے زخمی صہیونیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں نے یہ کارروائیاں کیں وہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پرانے شہر میں قابض پولیس کی بڑی تعداد تعینات ہے اور حملے کے مرتکب کی وسیع تلاشی لی جا رہی ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل 7 نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے فائرنگ کے ایک ساتھ دو واقعات بیت المقدس کی البراق دیوار کے قریب پیش آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے فلسطینی جوان جائے واردات سے فرار میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے اصولی مؤقف نے ہمیشہ فلسطینیوں کی ڈھارس بندھائی، اسماعیل ھنیہ

الجزیرہ ٹی وی چینل نے اعلان کیا کہ فائرنگ کی کارروائیوں کے بعد صیہونی حکومت کی پولیس نے فلسطینی جنگجوؤں کی جانب سے دوبارہ گولی مارنے کے خدشے کے پیش نظر یہودی آباد کاروں کو مقبوضہ بیت المقدس میں دیوار البراق سے نکلنے سے روک دیا ہے۔

قابض پولیس کی بڑی فوجیں بیت المقدس میں فائرنگ کے حملے کے مرتکب کا پیچھا کر رہی ہیں، اور مسجد الاقصیٰ کے جنوب میں سلوان کے آسمان پر پرواز کرنے والے طیارے استعمال کر رہی ہیں۔

اس سلسلے میں المیادین ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 40 اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے مشرقی یروشلم کے سلوان محلے اور جنین کیمپ پر چھاپہ مارا تاکہ یہ کارروائیاں کرنے والوں کو تلاش کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے ناجائز توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے مستقل بنیادوں پر فلسطینی عوام کے حقوق کو مختلف شکلوں میں پامال کرتی ہے۔

بے بنیاد الزامات کے تحت فلسطینیوں کی گرفتاری، ان کا قتل اور ان کے مکانات کی مسماری مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کے روز کے معمولات میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button