ایران

ایران اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی

شیعیت نیوز: حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران لوگوں کو تقوی کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ تقوی کے بے مثال فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ انسان غلطیوں سے بچا رہتا ہے۔ تقوی اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے جس انسان کو یہ تحفہ ملتا ہے اسے صحیح راستے کی ہدایت نصیب ہوتی ہے۔ اس طرح وہ دوست اور دشمن کو پہچان سکتا ہے اور شکوک شبہات کا شکار نہیں ہوتا اور دھوکہ نہیں کھاتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خدا سے دعا کرنی چاہئے کہ اس فانی زندگی میں ایسی غلطیوں سے بچے رہیں جو ہماری موت کو ناگوار، ہماری برزخ کو تاریک اور ہمارے حساب و کتاب کو سخت بنادیتی ہیں۔ اگر ہم صحیح راستے پر چلیں اور ہمارے پاس اپنی منزل مقصود کا صحیح ایڈریس موجود ہو تو ہماری مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : حرم مقدسہ کا دفاع ولایت فقیہ کی پیروی کا نتیجہ تھا، جنرل رضا فلاح زادہ

ایران اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے

خطیب جمعہ نے مزید کہا کہ انقلاب کے ان ۴۳ سالوں میں ہماری طاقت میں بدستور اضافہ ہوتا رہا ہے اور اس وقت ہمارے ڈرون طیارے لیزر ٹیکنالوجی اور دیگر سہولیات سے لیس ہیں،اسی لئے دنیا والوں اور روسیوں کی پذیرائی کے مستحق قرار پائے ہیں۔ ایران اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے جبکہ وعدہ خلافی اور کارشکنی جنگل کے قانون والی کھوکھلی طاقتوں کی جانب سے ہوئی ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے مزید کہا کہ آج بھی مذاکرات جاری رہیں گے۔ آج رہبر معظم انقلاب کی جانب سے تاکید کی گئی ضمانتوں کی فراہمی کے علاوہ کہ جن کا اعلان شروع سے ہی کیا جاچکا ہے، ان کی سچائی کی جانچ بھی ہونی چاہئے اور مذاکراتی ٹیم ان شاء اللہ عوام کو خوشخبری سنائے کہ مقتدرانہ طور پر پابندیاں ختم اور راستے کھل چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button