رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰؐ کے گستاخ ملعون سلمان رشدی پر نیویارک میں قاتلانہ حملہ
مغربی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شیطانی آیات کے مصنف پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ چوٹاکوا، بفیلو میں تقریب میں اسٹیج پر جا رہا تھا۔

شیعیت نیوز: رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰؐ کے گستاخ ملعون سلمان رشدی پر نیویارک میں قاتلانہ حملہ۔ اطلاعات کے مطابق سلمان رشدی کو اس وقت چاقو سے وار کیا گیا جب وہ نیویارک میں تقریر کرنے والا تھا۔ مغربی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شیطانی آیات کے مصنف پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ چوٹاکوا، بفیلو میں تقریب میں اسٹیج پر جا رہا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک شخص نے توہین رسالتؐ کے مجرم سلمان رشدی کو چاقو مارنے سے پہلے اسٹیج پر دھاوا بولا، یہ حملہ اس وقت کیا جب سلمان رشدی اسٹیج کی جانب بڑھ رہا تھا، حملے سے سلمان رشدی شدید زخمی ہے۔
115 عزاداروں پربلاجواز مقدمہ، رانی پور پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم
یاد رہے کہ سلمان رشدی کی جانب سے رسول اکرم (ص) کی شان میں توہین آمیز کتاب شائع ہونے کے بعد 1989ء میں بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی نے اس کے قتل کا فتویٰ دیا تھا، ایران نے سلمان رشدی کو مارنے والے کے لئے 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ کے انعام کی پیشکش بھی کی تھی۔