115 عزاداروں پربلاجواز مقدمہ، رانی پور پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم
قبل ازیں عزاداروں کی جانب سے رانی پور پریس کلب پر احتجاج کیا گیا، جس سے خطاب میں شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں عزاداری امام حسین علیہ السلام کرنے کی سزا دی جا رہی ہے

شیعیت نیوز: سندھ کے شہر رانی پور میں محرم الحرام کے عشرہ اول کے بعد 115عزاداروں کے خلاف مقدمات قائم کرنے پر پریس کلب رانی پور کے صحن میں بھوک ہڑتال کیمپ قائم کردیا گیا۔
قبل ازیں عزاداروں کی جانب سے رانی پور پریس کلب پر احتجاج کیا گیا، جس سے خطاب میں شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں عزاداری امام حسین علیہ السلام کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، ہم ساٹھ برس سے گاؤں وڈا بھیلار میں عزاداری کرتے ہیں لیکن اس برس ایس ایچ او رانی پور نے ماتمی جلوس کو پولیس سیکیورٹی دینے کے باوجود پولیس تھانہ رانی پور پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان ؛ وھابی داعش کے خودکش حملے میں دیوبندی مفتی مولانا رحیم اللہ حقانی ھلاک ھوگئے
رہنماؤں کے مطابق مقدمہ میں ایک سو پندرہ عزاداروں کو نامزد کیا گیا ہے، غیرمعینہ مدت تک پریس کلب رانی پور کے صحن میں بھوک ہڑتال کیمپ قائم کررہے ہیں۔ بھوک ہڑتالی کیمپ پر مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنان اور عزادار حسین علیہ السلام کی آمد جاری ہے۔