عراق

عراق، صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر کی حامیوں سے اپیل

شیعیت نیوز: عراق کے صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کریں اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایوان کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کریں۔

مقتدیٰ صدر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ صدر سے نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کو کہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کو تحلیل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے اجلاس کی ضرورت نہیں تاہم عدلیہ کو اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے ایوان کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کرنا چاہیے، اسی طرح عدلیہ کو صدر سے نئے انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : جلوس عزا بڑی دہشت گردی سے بچ گیا، جعلی ایس ایچ او اسلحے سمیت گرفتار

مقتدیٰ صدر نے دھمکی دی کہ احتجاج جاری رہے گا اور اگر عدلیہ نے مایوس کیا تو مظاہرین کوئی اور فیصلہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے اس دوسرے فیصلے کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی۔

عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ نظام عراق میں مختلف گروہوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، سید حکیم

کوآرڈینیشن فریم ورک نامی ایک بڑے اتحاد نے کہا ہے کہ اداروں کا تحفظ کیا جائے گا اور ایسی حکومت بنائی جائے گی جو ملک کو موجودہ بحران سے نکالے گی۔

اتحاد نے عوام سے کہا کہ وہ آئین کی حمایت کریں اور جمہوری طریقے سے حکومت کی تشکیل میں مدد کریں۔

اتحاد نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر احتجاج اور آئین اور اداروں کے دفاع کے لیے باہر نکلیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button