ایران

ایران پوری طاقت کے ساتھ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، ایرانی اسپیکر

شیعیت نیوز: ایرانی پارلمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ سے ایک ٹیلیفونک گفتگو کی۔

قالیباف نے غاصب اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حالیہ کامیابی پر زیاد نخالہ کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کے حالات میں اور اپنی پوری قوت کے ساتھ فلسطینی قوم اور اسلامی مقاومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی حکومت کا سیکیورٹی زوال شروع ہو چکا ہے، جنرل اسماعیل قاآنی

قالیباف نے حالیہ جنگ میں جہاد اسلامی فلسطین کے کمانڈروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاد اسلامی قابض صہیونیوں سے مقابلے میں فلسطینی عوام کی موثر ترین تحریکوں میں سے ہے جس نے اس غاصب رجیم کے ساتھ مقابلہ آرائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر نے اپنی گفتگو کے آخر میں فلسطینی عوام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت کے عزم کا ایک مرتبہ پھر کیا اور امید ظاہر کی کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق حاصل کر کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرائیں اور ایران ان کے دوش بدوش کھڑا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : 11 اگست1998 ،آج عاشق امام زمانہ عج مرد مجاہد شہید محرم علیؒ کا 25واں یوم شہادت ہے

دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے سٹیلائٹ خیام کے بارے میں ایک ٹویٹ کی۔ انہوں نے لکھا کہ سٹیلائٹ خیام کو پائیدار بنانے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیاہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایران کے سائنسی ادارے مختلف شعبوں میں اس سٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر اور ڈیٹا سے فائدہ اٹھائیں گے۔

حکومت ایران کے ترجمان نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں اعلان کیا کہ ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کی مدد سے سٹیلائٹ خیام کے مزید تین ماڈل تیار کرنا حکومت کے ایجنڈا میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button