اہم ترین خبریںایران

غاصب صیہونی حکومت کا سیکیورٹی زوال شروع ہو چکا ہے، جنرل اسماعیل قاآنی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا سیکیورٹی زوال شروع ہو چکا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈرجنرل اسماعیل قاآنی نے، صوبے مازندران میں عزاداران حسینی کے ایک عظیم اجتماع سے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حزب اللہ کے جوان، مناسب وقت پر غاصب صیہونی حکومت پر آخری کاری ضرب لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے سپاہی، غاصب و جعلی صیہونی حکومت کا خاتمہ کر کے صفحہ ہستی سے اسرائیل کو مٹائے جانے کی، امام خمینی رح کی دیرینہ آرزو پوری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت امام خمینی رح اور شہدا کے مکتب کے تربیت یافتہ حریت پسندوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی اور اس معرکے میں یقینا فرزندان اسلام کو ہی کامیابی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : جہاد اسلامی تحریک نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا، رہبر انقلاب اسلامی

جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ دین اسلام سے سبق حاصل کر کے علاقے کے تمام ملکوں میں حریت پسندانہ جدوجہد جاری ہے۔

انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس غاصب حکومت نے گذشتہ ایک ہفتے میں غزہ کے تین ہزار سے زائد شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے جبکہ حریت پسندوں سے خائف ہو کے وہ سیمینٹ کی حفاظتی دیواریں بھی تعمیر کر رہی ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کی شرکت سے خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری، حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہوگئی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق علی بہادری جہرمی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ خیام سیٹلائٹ کو مستحکم بنانے کا عمل کامیابی سے کیا گیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ علم پر مبنی ایرانی کمپنیاں، مختلف شعبوں میں خیام سیٹلائٹ کی معلومات اور تصاویر کا فائدہ اٹھائی ہیں۔

بہادری جہرمی نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کی شرکت سے خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری، حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button