اہم ترین خبریںایران

حسینیۂ امام خمینی میں شام غریباں کی مجلس، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی شرکت

شیعیت نیوز: حسینیۂ امام خمینی میں شام غریباں کی مجلس منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین رفیعی نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے اپنی حیات طیبہ کے آخری لمحات میں دشمن کے لشکر سے تاریخی خطاب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سید الشہداء نے یزیدی لشکر سے کہا تھا کہ ’’اگر تمھارے پاس دین نہیں ہے تو کم از کم اپنے دنیوی امور میں آزاد رہو۔‘‘

حجۃ الاسلام رفیعی نے کہا کہ حریت کا مطلب ہے نفسانی خواہشات اور میلانات سے انسان کی اندرونی آزادی۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آزاد انسان کی پانچ خصوصیات اور علامات ہیں اور وہ ہیں لوگوں کو وحشت زدہ کرنے سے پرہیز، حیاء و عفت، مکر و خیانت سے دوری، مال حلال کمانے کی کوشش اور عمومی حقوق کا پاس و لحاظ ۔

مجلس میں جناب محمود کریمی نے شام غریباں کے مصائب پڑھے اور نوحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : شہادت حضرت امام حسین ع کی مناسبت سے حرم امام علی رضا ع میں عزاداری و ماتم داری

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے خیام سیٹلائٹ ایرانی سائنسی اعزازات کی تاریخ کا ایک اور سنہری ورق ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے خیام سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنا پرامن مقاصد کے لیے ایرانی سائنسدانوں کی نئی ایرو اسپیس کامیابی اور ایران کے سائنسی اعزازات کی تاریخ میں ایک اور سنہری ورق ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دشمن کی جانب سے عائد پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کے باوجود ایرانی سائنسی اور تکنیکی ترقی کا شاندار راستہ جاری ہے۔

مقامی سیٹلائٹ خیام کو منگل کی صبح روس کے مشترکہ تعاون سے بایکونور خلائی اسٹیشن سے سیٹلائٹ لے جانے والے سویوز راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیج کر مدار میں رکھ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button