ایران

شہادت حضرت امام حسین ع کی مناسبت سے حرم امام علی رضا ع میں عزاداری و ماتم داری

شیعیت نیوز: دس محرم الحرام یوم شہادت نواسۂ رسول سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے حرم امام علی رضا علیہ السلام میں عزاداری و ماتم داری کے علاوہ زیارت عاشورا کو مکمل پڑھا گیا۔

یوم عاشور حرم امام رضا علیہ السلام میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) کے سوگ میں ماتمی داری اور مجالس کا انعقاد کیا گیاجس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی اورظہر عاشور کے وقت حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینی(رہ) میں نماز با جماعت کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد زیارت عاشورا سو لعن اور سو سلام کے ساتھ پڑھی گئی۔

اہلبیت اطہار(ع) کے مرثیہ خوانوں جناب مہدی نیکی بخت،جناب محمد عطار پور،جناب ابوطالب خالق پور اور امیر عارف نے ملکر زیارت عاشورا پڑھی اور اس دوران مرثیہ بھی پڑھتے رہے ۔

نماز مغربین کے بعد شہدائے کربلا کی یاد میں شام غریباں کے روایتی مراسم کا آغاز باغ حضرت زہرا(س) سے ہوا جس میں حرم مطہر رضوی کے خدام ہاتھوں میں جلتی شمعیں لئے اور اشکبار آنکھوں سے ماتم کرتے ہوئے حرم امام علی رضا علیہ السلام کے باب شیخ طبرسی پر تشریف لے گئے جہاں پر مظلوم کربلا اور ان کے با وفا اصحاب کی شہادت اور شام غریباں کی مناسبت سے مرثیہ اور نوحے پڑھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق،محرم کے عشرہ اول میں پچاس لاکھ سے زائد لوگ نجف پہنچے

دوسری جانب حرم امام رضا علیہ السلام میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے لئے تشریف لانے والے زائرین کے درمیان صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں چھ ہزار کھانے تقسیم کئے گئے۔

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں مظلوم کربلا حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) اور آپ کے باوفا اصحاب کی یادمیں عزاداری و سوگواری منانے کے لئے دور و نزدیک سے تشریف لانے والے عزاداروں اور زائرین کی حرم مطہر رضوی کے مہمانسرا میں پذیرائی کے علاوہ مسلسل تین راتیں صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں بھی سفرہ بچھایا گیا۔

عزاداروں کی پذیرائی کے لئے صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں شب نو محرم،شب عاشور اور شام غریباں کو سفرہ طعام بچھایا گیا اور ان تین راتوں میں حرم رضوی کے صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں ہر رات دو ہزار عزادار زائرین کی پذیرائی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button