عراق

عراق،محرم کے عشرہ اول میں پچاس لاکھ سے زائد لوگ نجف پہنچے

شیعیت نیوز: عراق کے صوبے نجف کے گورنر ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ محرم کے پہلے عشرے میں پچاس لاکھ سے زائد زائروں نے نجف اشرف پہنچ کر امام حسین علیہ السلام کو یاد کیا۔

نجف کے گورنر ماجد الوائلی نے عراقی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ عاشور کے لئے سیکوریٹی کے انتظامات اور سہولتوں کی فراہمی جاری ہے اور محرم کے آغاز سے اب تک پچاس لاکھ سے زائد زائر نجف اشرف میں داخل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محرم کی عزاداری کے لئے زائروں کی بہت بڑی تعداد نجف اشرف پہنچی ہے جن کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد ہو چکی ہے اور زائروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر نجف اشرف کے قدیمی علاقوں میں انسٹھ میڈیکل سنٹر بنائے گئے ہيں اسی طرح قدیمی نجف اشرف کے سرکاری اسپتالوں نے بھی مختلف علاقوں میں میڈیکل سنٹر قائم کئے ہيں اور ان اسپتالوں کو پوری طرح سے سہولتوں سے لیس کر دیا گیا ہے تاکہ امام حسین علیہ السلام کے زائروں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں ۔

نجف کے گورنر کے مطابق ، پرانے علاقے میں امبولینسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا ہے جو ہر طرح کے ہنگامی حالات کے لئے تیار ہیں ۔

واضح رہے کہ عراق میں منگل کے روز عاشور ہے اور پوری دنیا سے عزادار امام حسین علیہ السلام کا غم منانے کے لئے نجف اور کربلا پہنچے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل میں ملوث 4 افراد کو عمر قید

دوسری جانب عراقی فوج نے ایران کی سرحد سے متصل صوبہ دیالہ میں حسینی (ع) کے جلوسوں میں سے ایک پر حملہ کرنے کے لیے دھماکہ خیز بیلٹ لے کر خودکش بمبار کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

عراقی فوج کے فرسٹ ڈویژن کے ایک باخبر ذریعے نے بغداد الیووم نیوز سائٹ کو بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق، ایک دہشت گرد جو حسینی (ع) کے جلوسوں اور فوجی ہیڈ کوارٹرز میں دھماکہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ ’’میاہ‘‘ کے علاقے میں اس کا پتہ دیالا صوبے کے صدر مقام بعقوبہ شہر سے 70 کلومیٹر شمال مشرق میں پایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اطلاع ملنے کے بعد، ایک جنگی ٹیم کو فوری طور پر تشکیل دیا گیا اور علاقے کو خالی کرنے کے لیے علاقے کی طرف روانہ کیا گیا۔

اس ذریعے کے مطابق اس دہشت گرد نے عراقی فوج کے گھیرے میں آنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

یہ اس وقت ہے جب صوبہ دیالی میں امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کو تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے عراقی فوج اور حشد الشعبی کی فورسز کے تعاون سے ’’لبیک یا حسین‘‘ آپریشن کے نفاذ کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button