اہم ترین خبریںدنیا

نائیجیریا میں پھر عزاداران حسینی پر فائرنگ، 7 شہید 50 زخمی

شیعیت نیوز: نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے یوم عاشورہ کے جلوسوں میں شامل عزاداران حسینی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کئی عزادار شہید اور زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقامؑ اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کو یاد کیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی شہید فاونڈیشن کی صدر ’’مریم گاشوآ‘‘ (Maryam Gashua) نے کہا ہے کہ پیر کے روز زاریا شہر میں عزاداران حسینی کے پر امن ماتمی جلوس پر نائیجیریا کی فوج نے بلا جواز فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 عزادار شہید اور 50 زخمی ہوگئے ۔ شہید ہونے والوں میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا بھتیجا ’’محسن باداماسی یعقوب زکزاکی‘‘ Muhsin Badamasi Ya’qoub Zakzaky بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے سید الشہداءامام حسینؑ کے ساتھ اپنے تمسک کو ہر میدان میں ثابت کیا ہے، حسن نصراللہ

نائیجیریا کے فوجی اہلکاروں نے اسی طرح متعدد عزاداروں کو گرفتار بھی کر لیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے، جب نائیجیریا میں عزاداروں پر سکیورٹی اہلکاروں نے حملے کئے ہوں بلکہ گذشتہ برس بھی نائیجیریا کے سکیورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں عاشورا کے جلوس پر حملہ کیا تھا، جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کی اطلاع کے مطابق 6 عزاداران حسینی شہید ہوگئے ہیں، لیکن چونکہ بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہے، اس لئے شہید ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقامؑ اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کو یاد کیا۔

اس سے پہلے 2014ء کو یوم قدس کی ریلی پر نائیجیرین آرمی کی فائرنگ سے شیخ زکزاکی کے تین بیٹے اور 33 دیگر شیعہ افراد شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button