اہم ترین خبریںدنیا

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز: امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے چار مسلمان افراد کے قتل میں مطلوب ملزم 51 سالہ محمد سید کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر پر چھاپے میں شواہد بھی برآمد کر لیے ،ملزم کی گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔ محمد سید پر 2 پاکستانیوں اور 2 افغانوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ اس سے قبل پولیس نے مشتبہ ملزم کی قتل کے واقعات سے منسلک ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی اور نہ ہی گرفتار شخص کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی شام میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا سرکردہ رہنماء ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے چاروں واقعات کا آپس میں ممکنہ تعلق ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button