ایران

فلسطین اور غزہ کے مزاحتمی عوام، اس میدان کے حتمی فاتح ہیں، امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ پٹی کے خلاف ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ فلسطین کی مزاحمت اور غزہ کے مزاحمتی عوام، اس میدان کے حتمی فاتح ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق ناجائز صہیونی ریاست کی غزہ پٹی کے خلاف حالیہ جارحیت کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کل بروز ہفتہ کو فلسطین کی اسلامی جہاد کی تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان حملوں کی سختی سے مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں آٹھ حسینی عزادار شہید

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ بلاشبہ فلسطین کی مزاحمت اور غزہ کے مزاحمتی عوام، اس میدان کے حتمی فاتح ہیں۔

انہوں نے فلسطینی شہدا اور غزہ پٹی کے خلاف حالیہ حملوں میں شہید ہونے والوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب، بحران پیدا کرنے سے مقبوضہ علاقوں میں رونما ہونے والے کئی بحرانوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دراین اثنا، فلسطین کی اسلامی جہاد کی تحریک کے سیکرٹری جنرل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومت اور عوام کی فلسطین کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تازہ ترین تبدیلیوں کی رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دشمن کو غزہ پرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، فلسطینی مزاحمتی اتحاد

انہوں نے مزید کہا کہ آج صہیونی ریاست، اپنی کمروز ترین صورتحال میں ہے اور مزاحمتی فرنٹ کے جد و جہد کرنے والے، بڑی طاقت اور عزت سے غزہ اور فلسطین کی رہائشیوں اور القدس الشریف کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

زیاد نخالہ نے مزید کہا کہ ہم نے اللہ رب العزت کی مدد اور فلسطینی مزاحمت کی طاقت سے صہیونی ریاست کیخلاف جوابی کاروائی کی اور ہم مقابلے کے اسی راستے میں ایک نئی تبدیلی رقم کرلیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button