ایٹمی جنگ کوئی جیت نہیں سکتا، روسی صدر ولادیمیر پوتین

03 اگست, 2022 05:27

شیعیت نیوز: روس کے صدر نے ایٹمی جنگ کے تباہ کن اثرات کے بارے میں ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔

این پی ٹی پر نظرثانی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں صدرولادیمیر پوتین کا کہنا تھا کہ ایٹمی جنگ میں فاتح کوئی نہیں ہوگا اور ایسی جنگ ہونا ہی نہیں چاہیے۔

روسی صدر نے کہا کہ این پی ٹی معاہدے کے ایک رکن کی حثیت سے انکا ملک خود کو اس معاہدے کے متن اور روح کے مطابق عملدرآمد کا پابند سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے ہر رکن کے لیے مساوی اور ناقابل تقسیم سلامتی پر یقین اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔

جنگ یوکرین کے آغاز کے بعد سے کسی ایٹمی جنگ کے خطرات کے بارے میں عالمی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

معاہدہ جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ ایٹمی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوسکتا، ایسی جنگ کبھی نہیں چھڑنی چاہیے، ہم عالمی برادری کے تمام ارکان کے مکمل اور غیر منقسم سکیورٹی کے لیے پرعزم ہیں۔

اس سے پہلے بین الاقوامی اقتصادی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے ایٹمی جنگ کے خطرات کے بارے میں مغربی ملکوں کے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ روس کسی بھی ملک کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی نہیں دیتا اور اپنے اقتدار اعلی کے دفاع کے لیے آخری آپشن کے طور پر ایسے ہتھیار استعمال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نائیجیریا کے نوجوان دستاویزی فلم ساز کی شیخ ابراہیم زکزاکی کے ساتھ ملاقات

دوسری جانب یوم بحریہ کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں روسی نیوی کے بحری اور فضائی اثاثوں کی بھرپور نمائش کی گئی۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سینٹ پیٹرز برگ میں یوم بحریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کی بحری فوج کو جلد ہائپر سونک میزائلوں سے لیس کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میزائلوں کی فراہمی آئندہ چند ماہ میں شروع ہو گی۔

یوم بحریہ کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں روسی نیوی کے بحری اور فضائی اثاثوں کی بھرپور نمائش کی گئی۔ اس موقع پر روسی بحریہ نے عسکری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا، پریڈ میں روسی بحری جنگی جہاز، کشتیاں اور بحریہ میں شامل ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

جنگی صورت حال کے باوجود شہری پریڈ دیکھنے کے لیے امڈ آئے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کریمیا میں یوم بحریہ کی تقریب کے دوران ڈرون حملہ کیا گیا جس سے 5 افراد زخمی ہوئے، یوکرین نے ڈرون حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

2:38 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔