عراق

محرم الحرام کی آمد پر روضہائے پاک میں حسینی پرچم تبدیل

شیعیت نیوز: محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی کربلائے معلی میں سید الشہدا حضرت امام حسین (ع) اور حضرت ابوالفضل العباس (ع) کے روضہائے پاک میں سرخ پرچـم تبدیل اور سیاہ پرچم نصب کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تبدیلی پرچم کی رسم میں ہزاروں عزاداروں اور عاشقان اہلبیت رسول (ص) شریک ہوئے اور اذن عزا حاصل کیا۔

ہر سال ماہ محرم کی آمد سے قبل اہلبیت علیھم السلام کی مقدس ہستیوں کے روضہائے پاک میں سرخ اور سبز پرچموں کی جگہ سیاہ پرچم لہرائے جاتے ہیں اور حاضرین اس عمل کو اپنے لئے اذن عزا سے تعبیر کرتے ہوئے خصوصیت کے ساتھ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا آغاز کرتے ہیں۔

ایران میں بھی مقدس ہستیوں کے روضوں میں نصب سبز پرچم تبدیل اور سیاہ پرچم نصب کردیئے گئے ہیں۔

مشہد مقدس میں حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام، قم المقدسہ میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا، شہر رے میں حضرت عبدالعظیم حسنی، تہران میں حضرت صالح ابن زین العابدین اور شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ کے روضوں میں پرچم کی تبدیلی کے بعد عزائے حسینی کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر داعش کا حملہ ناکام

دوسری جانب صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر کے حامی ہفتے کے روز بھی بغداد کے گرین زون کے بیریئر کو توڑتے ہوئے ایک بار پھر پارلیمان میں داخل ہوگئے۔

عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق، عراق کے نائب اسپیکر شاخوان عبداللہ احمد نے زور دیکر کہا ہے کہ پارلیمان میں داخل ہونے والے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو آزادی کے ساتھ اپنا موقف پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا چاہئے۔

عراق کے نائب اسپیکر نے مقتدی صدر کے حامیوں سے بھی اپیل کی کہ مظاہروں کو پرامن رکھتے ہوئے، ریاستی اداروں کی عمارتوں پر قبضہ کرنے سے گریز کریں۔ عراق کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے بھی پارلیمنٹ میں زبردستی داخل ہونے والے مظاہرین سے احتجاج کو پرامن طریقے سے آگے بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مقتدی صدر کے حامیوں نے گذشتہ بدھ کو بھی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔ مقتدی صدر کے حامی مظاہرین، محمد شیاع السودانی کا نام وزارت عظمیٰ کے لئے پیش کئے جانے کے سخت مخالف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button