عراق

عراق، امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر داعش کا حملہ ناکام

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس، حشد الشعبی کے جوانوں نے بغداد میں امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر داعش کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے

حشد الشعبی کے میڈیا شعبے کے اعلان کے مطابق، داعش دہشت گرد بغداد کے شمالی علاقے الطارمیہ میں گھس کرحضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کی خدمت کرنے والے موکبوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم عوامی رضاکار فورس کے خصوصی دستوں نے ان کی اس سازش کو ناکام بنادیا۔

حشد الشعبی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعشی عناصر موکبوں پر حملہ کرکے اور اس کے بعد بغداد میں مظاہروں کو ہوا دیکر خانہ جنگی کروانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ الطارمیہ علاقے میں داعشی عناصر نے اب تک متعدد بار دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیکر عام شہریوں اور سیکورٹی افواج کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے۔ ان عناصر کے مقابلے کے لئے حشد الشعبی کے جوان ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد میں پرتشدد مظاہرے پر عراقی صدر برہم صالح کا ردعمل

دوسری جانب عراقی سیکورٹی انفارمیشن کے ادارے نے صوبہ نینوا میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جنگی جہازوں کی بمباری کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی انفارمیشن کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ نینوا کے مغرب میں واقع پہاڑی علاقے عدایہ میں ایف سولہ طیاروں نے داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی کاروائی دقیق سیکورٹی معلومات کی بنیاد پر اس پہاڑی علاقے کے ایک غار میں داعشی دہشت گردوں کی مخفیگاہ کی نشاندھی ہونے کے بعد کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ داعش کے باقی ماندہ عناصر بدستور عراقی سلامتی کے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں، خاص طور پر آزاد کرائے گئے صوبوں من جملہ دیالی، کرکوک، الانبار، صلاح الدین اور نینوا میں یہ خطرہ بدستور موجود ہے۔ یہ عناصر بعض اوقات مسلح حملے کرتے ہیں جو سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کی ایک تعداد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button