شیعہ زائرین کو بسوں سے اتار کرشہید کرنےوالے دو سفاک تکفیری دہشت گرد گرفتار
شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان میں کارروائی کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی مستونگ کے علاقے شیرین میں خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی۔ جس میں رحیم بخش اور بھاول خان نامی دودہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہے کہ محرم الحرام میں کوئی روکاوٹ نہ ڈالی جائے،ایم ڈبلیوایم
دہشت گردوں کی تحویل سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ جس پر سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے دہشتگرد تنظیم سے وابستگی کی تصدیق کی ہے۔
تنظیم کے مختلف دہشت گردوں اور نیٹ ورکس کے متعلق اہم انکشافات بھی کئے ہیں۔
ملزمان نے 29 مئی 2015 کو مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں 20 شیعہ زائرین کو بس سے اتار کر شہید کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔







