ملک میں محرم 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا،یوم عاشورہ9 اگست بروز منگل کو ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی
شیعیت نیوز: سرزمین پاکستان پر ماہ محرم الحرام 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے چاند نظرنہ آنے کا اعلان کردیا ہے،ملک کے کسی کونے سے محرم الحرام 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام 31 جولائی 2022 بروزاتوارکو ہوگی، یوم عاشورہ 9 اگست 2022بروز منگل برپا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گجرانوالہ میں خواتین کی مجلس پر درج ایف آئی آر ایم ڈبلیوایم کی کوشش سے خارج،ایس ایچ او معطل
تفصیلات کے مطابق ماہ محرم الحرام 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین مولانا ابوالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام شریک ہوئے، چیئر مین رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر سے محرم الحرام کا چاند نہ نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے علان کیا کہ آج چاند نظر نہیں آیا لہذٰا کل 30 جولائی کو 30 ذی الحجہ 1443 ہجری ہوگی۔







