مولانا احمد علی روحانی مجلس علمائے شیعہ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر منتخب

28 جولائی, 2022 17:39

شیعیت نیوز: مجلس علمائے شیعہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس مدرسہ جامعہ الرضا بھارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبے کے پانچ اضلاع سے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا اور مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے اجلاس کے غرض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم نے وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ سے عزاداروں پر درج مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

اس کے بعد صوبائی صدر مجلس علمائے شیعہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر اکثریت رائے سے مولانا احمد علی روحانی کو صوبائی صدر منتخب کیا گیا اور علامہ سید عبدالحسین الحسینی کو سپریم کونسل کا کے پی کے سے رکن منتخب کیا گیا۔ بعدازاں دعائے خیر سے اجلاس کا اختتام ہوا۔

 

3:28 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔