اہم ترین خبریںپاکستان
وزیر اعظم شہبازشریف کا آغا حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
انہوں نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ مرحوم کواپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کریں اور اہلِ خانہ اور معتقدین کو صبرِ جمیل عطا کریں۔

شیعیت نیوز: وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے قائد علامہ آغا حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا علامہ حامد علی موسوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
اپنے تعزیتی بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ آغا حامد موسوی کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، آغا حامد موسوی ایک درویش صفت انسان اور اتحادِ بین المسلمین کے داعی تھے، اللّہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ مرحوم کواپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کریں اور اہلِ خانہ اور معتقدین کو صبرِ جمیل عطا کریں۔