اہم ترین خبریںلبنان

جنوبی لبنان میں صیہونی فضائیہ کا ڈرون گر کر تباہ

شیعیت نیوز: جنوبی لبنان کی سرزمین پر صیہونی فضائیہ کا ڈرون گر کر تباہ ہوا ہے۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فضائیہ کا ڈرون طیارہ جنوبی لبنان کے علاقے ’’الوزانی‘‘ میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کے سرنگوں ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

اس سے قبل نیز لبنان کی فوج نے کہا تھا کہ 26 مئی 2022 کو اسرائیلی کے ڈرون اسکائی لارک کو جنوبی لبنان کے علاقے رمیش میں لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کئے جانے پر تباہ کر دیا گیا تھا۔

صہیونی فوج کی فضائیہ کے سربراہ آمیکام نورکین نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو اب لبنان پر فضائی برتری حاصل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر کی جانب سے غاصب اسرائیل کی حمایت میں بیان پر استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کئے جانے پر حزب اللہ نے بارہا صیہونی ڈرون کو رسد کرنے کے بعد تباہ کیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ صیہونی لڑاکا طیارے مسلسل لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یا مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے شام کے مشرق اور شمال مغرب میں اپنے اہداف پر میزائل حملے کرتے رہتے ہیں۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج (یونیفل) نے اس حوالے سے بارہا رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت روزانہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پاوں تلے روندتی اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

صہیونی اخبار نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ شام میں اسرائیل نے اس حملے سے دو ہفتے قبل ایک فضائی حملہ کیا تھا، جس میں ایک ڈرون کے ذریعے سے شام کے جنوب مغرب میں ’’قنیطرہ‘‘ کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button