اہم ترین خبریںلبنان

آئندہ ممکنہ جنگ میں فتح ہماری ہو گی، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے ایران کے ساتھ اپنے تعلق کو اعتقادی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ پہلے سے بہت بدل چکی ہے اور اگر ممکنہ جنگ ہوئی تو فتح ہماری ہوگی۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے نجی چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے لبنان کے تازہ ترین حالات پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس تحریک کا فریضہ جارحین کے خلاف مقاومت اور داخلی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے لبنان کی خود مختاری کی حمایت ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اگر ممکنہ جنگ ہوئی تو یاد رکھیں کہ حزب اللہ پہلے سے بالکل مختلف ہوچکی ہے، جبکہ دشمن کئی محاذوں پر پسپائی اختیار کرچکا ہے، ایسے میں انشاء اللہ فتح ہماری ہی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں ہمارا ہونا، نہ ہونے سے بہتر ہے اور موجودہ حالات میں اپوزیشن آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ ہم نے اپنی موجودگی کے (Symbolic) انداز کو برقرار رکھا، جس سے ہمارے ملک کی حفاظت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی نے نگہبان کونسل کے تین فقہاء کو ایک نئے ٹرم کے لیے منصوب کیا

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے سوال کے جواب میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جب بھی فوج کو اسرائیل سے مقابلے، لبنان کی حفاظت اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید وسائل مہیا کئے جائیں گے، اس وقت ہم حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے کے بارے میں بات کر لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ ایک نایاب جماعت ہے، جو اپنے تجزیے میں بیش بہا معلومات پر اکتفاء کرتی ہے اور یہی وجہ ہمارے فیصلوں کی پختگی کا سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کا ایران سے ایمان کا رشتہ ہے اور ہم اس تعلق کے ذریعے سے لبنانی مفادات کا اپنے نقطہ نظر سے تحفظ کرتے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے اعلان کیا کہ اگر لبنانی حکومت نہ بنی تو ملک بدتر صورتحال کی طرف جائے گا، انہوں نے موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے نئے، آزاد اور 14 مارچ کے نمائندوں سمیت سب سے تعاون کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کے داخلی مسائل کرپشن، اقرباء پروری اور امریکی محاصرے کی وجہ سے ہیں، پس ہمیں ان مسائل اور امریکی ناکہ بندی کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button