ایران

پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نے غیر ملکی سفارت کاروں کو جاسوسی کرنے پر گرفتار کر لیا

شیعیت نیوز: پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نے تہران میں غیر ملکی سفارت خانوں میں کام کرنے والے کچھ سفارت کاروں کی نگرانی اور گرفتاری کے لیے پہل کی، جن میں ملک میں جاسوسی کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے برطانوی معاون سفیر بھی شامل ہیں ۔

پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق، اس نے غیر ملکی سفارت خانوں کے کچھ سفارت کاروں کو بے نقاب کیا ہے جو اپنی سفارتی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے جاسوسی کر رہے تھے۔

ان سفارت کاروں کی نگرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نے اس وقت کی تھی جب وہ جاسوسی کا کام کر رہے تھے اور ملک کے مختلف ممنوعہ علاقوں سے مٹی کے نمونے لے رہے تھے۔

جن افراد کو دیکھا گیا ان میں سے ایک برطانوی اسسٹنٹ سفیر بھی ہے جو سیاحت کی آڑ میں ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان کے صحرائے شہداد میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گیا تھا لیکن لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مٹی کے نمونے لینے کی کوشش کر رہا تھا۔

اس علاقے میں جب یہ عمل ہو رہا تھا جس میں پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کی میزائل مشقوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : علاقائی ملکوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دیا جائے، صدر ابراہیم رئیسی

دوسری جانب ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دو فرانسیسی جاسوس کے خلاف ایرانی قومی سلامتی کیخلاف اقدامات اٹھانے کے الزام میں چارج شیٹ دائر کیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، مسعود ستایشی نے بروز بدھ کو صحافیوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان دونوں فرانسیسی جاسوس کی کیس سے متعلق کہا کہ یہ کیس تفتیشی عدالتی مرحلے میں ہے جس کے حوالے سے رازداری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا گیا جن پر ایرانی قومی سلامتی کیخلاف اقدامات اٹھانے کا الزام عائد ہے اور اب وہ عارضی طور پر گرفتار ہیں اور ملک کے اندر ان کیساتھ رابطہ رکھنے والوں کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button