اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی عبدللہ حماد شہید، 131 زخمی

شیعیت نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کی مشرقی میونسپلٹی سلواد میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان محمد عبدللہ حماد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

فلسطین الیوم نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عبدللہ حماد صیہونی دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ حماد کو گذشتہ روز بغیر کوئی وجہ بتائے اسرائیلی فوجیوں نے گولی ماری، جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا۔ اسرائیلی فوجی اسے زخمی حالت میں اٹھا کر لے گئے اور آج اس کے اہل خانہ کو حماد کے شہید ہونے کی اطلاع دی گئی۔

شہید حماد کا ایک اور بھائی احمد حماد ان دنوں اسرائیلی قید میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی شکست خوردہ حکومت اس قابل نہیں کہ لبنان کو دھمکی دے سکے، حسن فضل اللہ

اُدھر غرب اردن میں گزشتہ روز صیہونی بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں 131 فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کی صبح  سویرے فائرنگ کر کے تین فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق و الگ الگ واقعات میں یہ لوگ زخمی ہوئے ایک واقعہ طولکرم کے مغرب میں طیبہ چیک پوسٹ پر نوجوانوں پر فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ دونوں زخمی ہوگئے۔

جبکہ تیسرے فلسطینی نوجوان کے زخمی ہونے کا واقعہ  نور شمس میں اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجی وہاں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں ریڈ کرنے آئے تھے۔  یہ نوجوان ربڑ کی گولی کے فائر سے زخمی ہوا۔ خیال رہے پناہ گزینوں کا یہ کیمپ طولکرم  شہر کے نزدیک ہے۔

تینوں زخمی نوجوانوں کو بعد ازاں مقامی لوگ  ہسپتال  لے گئے۔ جہاں وزارت صحت نے ان کی حالت تسلی بخش بتائی ہے تاہم ان کا علاج جاری ہے۔

فلسطینیوں نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال 2022 کے آغاز سے اب تک صرف غرب اردن میں صیہونی دہشت گرد 1200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر چکے ہیں جن میں سے 350 پر مقبوضہ علاقوں میں شہادت پسندانہ کارروائیاں کرنے کے بے بنیاد الزامات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button