کھارادر کراچی بم دھماکے میں ملوث مزید 2 پولیس اہلکار گرفتار
واضح رہے کہ کراچی میں کھارادر بم دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکار دلبر کے انکشافات نے تہلکہ مچا دیا تھا، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکار نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ دہشتگردی کے واقعے میں مزید پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں

شیعیت نیوز: شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کھارادر بم دھماکا کیس میں مزید 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، زیر حراست اہلکار دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھارادر بم دھماکے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آئی، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مزید 2 پولیس اہلکار حراست میں لے لئے۔ زیر حراست اہلکار دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث ہیں، دونوں اہلکاروں کا مکمل ڈیٹا چیک کیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ حراست میں لیے گئے اہلکار قصور وار ہیں یا نہیں۔ پہلے سے گرفتار پولیس اہلکار دلبر نے تفتیش میں کئی انکشافات کیے تھے، دلبر کے انکاشافات میں مزید اہلکاروں کے نام بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے زیراہتمام جوان امید پاکستان ورکشاپ اسلام آباد میں جاری
واضح رہے کہ کراچی میں کھارادر بم دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکار دلبر کے انکشافات نے تہلکہ مچا دیا تھا، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکار نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ دہشتگردی کے واقعے میں مزید پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار نے دیگر اہلکاروں کی تفصیل بتا دی، جس کے بعد اہلکار کی نشاندہی پر تفتیش کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ پولیس اہلکار کے موبائل فون کا فارنزک کیا جائے گا، آر آر ایف اہلکار کی سابقہ تعیناتیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، تاہم مزید تفتیش کیلئے جے آئی ٹی ٹیم بنائی جائے گی۔