اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان میں اسرائیلی حمایت پر مبنی اقدامات کیخلاف سخت ردعمل دیا جائے، حماس کی اپیل

انہوں نے کہا کہ جہاد اسلامی فلسطین اور حماس سمیت مزاحمتی تحریکیں باہمی تعاون اور حکمت عملی کے ساتھ فلسطین کا بھرپور دفاع کر رہی ہیں

شیعیت نیوز:  مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام، مزاحمت اور تمام اکائیاں فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کیلئے سرگرم عمل ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔

حماس کے رہنما ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ حالات بدل چکے ہیں اور ان مزاحمت صرف غزہ کے علاقہ تک محدود نہیں رہی، بلکہ مغربی کنارے اور 1948ء کے علاقوں اور فلسطینیوں تک دائرہ وسیع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد اسلامی فلسطین اور حماس سمیت مزاحمتی تحریکیں باہمی تعاون اور حکمت عملی کے ساتھ فلسطین کا بھرپور دفاع کر رہی ہیں۔ خالد قدومی نے گذشتہ چند ماہ میں مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے علاقوں میں ہونے والی مزاحمتی کاروائیوں کو انقلاب سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بے امان ہو چکا ہے، آج جعلی حکومت اسرائیل کی شہریت رکھنے والے صہیونی مجبور ہیں کہ چند گھنٹوں کیلئے سرگرمیاں انجام دیں اور فلسطینی عوامی مزاحمت نے صہیونیوں کو بنکرز میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ مقصود علی ڈومکی کنوینئرمرکزی عزاداری سیل مجلس وحدت مسلمین مقرر

خالد قدومی نے کہا کہ آج جعلی ریاست اسرائیل کی سیکورٹی پہلے سے زیادہ خطرے میں ہے اور کئی مرتبہ صہیونی اداروں کی ویب سائٹس ہیک کر لی گئی ہیں اور اسی طرح ڈیمونا کے قریب گرنے والے میزائل اور اسلحہ کارخانوں میں لگنے والی آگ سے متعلق اسرائیل خاموش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جعلی حکومت روز بروز کمزور ہو رہی ہے اور گذشتہ انتخابات کے بعد مسلسل پانچ مرتبہ انتخابات ہوئے، تاہم حال ہی میں ایک مرتبہ پھر حکومت ٹوٹ چکی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی جارح افواج کے مابین پائے جانے والے بحران اور مسائل کی نشاندہی بھی کی اور کہا کہ اسرائیل اس قابل نہیں ہے کہ لبنان میں اسلامی مزاحمت حزب اللہ اور فلسطین میں حماس و جہاد اسلامی سے مقابلہ کرے۔ انہوں نے اس امید پر قوی یقین کا اظہار کیا کہ عنقریب فلسطین میں رونما ہونے والے عوامی مزاحمت کے واقعات اسرائیل کو نابود کر دیں گے۔ ڈاکٹر خالد قدومی نے پاکستان میں اسرائیلی لابی کی سرگرمیوں کو تشویش ناک قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ پاکستان میں اسرائیلی حمایت پر مبنی اقدامات کے خلاف سخت ردعمل دیا جائے اور بانیان پاکستان کے فلسطین حمایت اصولی مؤقف کی قدر دانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے نئے صدر کا انتخاب 3 جولائی کو ہوگا، علامہ صادق جعفری

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے حماس رہنما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین اور فلسطین کی عوامی و اسلامی مزاحمت کے ساتھ ہیں، پاکستان میں صہیونی آلہ کاروں کو بے نقاب کر رہے ہیں اور منطقی انجام تک پہنچانے کے ہر راست اقدام کیا جائے گا۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ حمایت فلسطین پاکستان اور عوام کیلئے باعث فخر و شرف ہے اور پاکستان کے عوام دنیا کے عوام کے سامنے ایک امتیاز رکھتے ہیں کہ حامیان فلسطین ہیں۔ انہوں نے حماس رہنما کو یقین دلایا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان حمایت فلسطین کا مشن جاری رکھے گی۔ اس موقع پر حماس رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن کے کردار کو مثالی اور دیگر ممالک کیلئے نمونہ عمل قرار دیا اور کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مسئلہ فلسطین کی حمایت کیلئے پاکستان میں بیش بہا خدمات انجام دے رہی ہے، جس پر حماس اور فلسطینی عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button