اہم ترین خبریںایران

ایران بتدریج عالمی طاقت بن جائے گا، سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب

شیعیت نیوز: سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسلام اور انقلاب کے دشمن زوال پذیر ہیں اور ایران بتدریج عالمی طاقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔

یہ بات بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے خانہ بدوش قبائل کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ناجائز صیہونی ریاست کا سیاسی معاشرہ سیاسی طور پر زوال پذیر ہے اور امریکہ کوئی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور وہ اس سے نکلنے کے لیے مسلم ممالک میں چہرہ بچانے کا راستہ تلاش کر رہا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ دشمنوں نے غداروں کا سہارا لیا ہے جو دشمنوں کے الفاظ کا فارسی زبان میں ترجمہ کرتے ہیں تاکہ ایران کے عوام اور حکومت کے درمیان ناکامی سے فاصلہ پیدا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی تاریخ فتوحات سے بھری پڑی ہے اور جہاں بھی ہم نے دشمنوں کا مقابلہ کیا وہ پیچھے ہٹ گئے اور آج دشمن اپنے اہداف کو حاصل نہ کرنے سے مایوس، بے چین، بے بس اور گھبرایا ہوا ہے اور نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے۔

سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب نے اس بات پر زور دیا کہ دشمنوں کو یقین نہیں ہے کہ ایران خالی ہاتھ دنیا میں اپنے انقلاب کی منطق کو وسعت دے کر دنیا پر اپنی منطق مسلط کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام 44 سال سے مسلسل عالمی جدوجہد میں شہیدوں کے خون کی بدولت بہت فخر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی رپورٹ سیاسی محرکات کی حامل اور غیر منصفانہ ہے، خطیب زادہ

دوسری جانب ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے کہا ہے کہ ایران سب سے بڑے پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

یہ بات حسن کاظمی قمی نے پیر کے روز عالمی یوم پناہ گزینوں کی مناسبت سے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اسلامی اور انسانی معیارات اور خطے کے ممالک کے مفادات کے تحفظ کی مبنی پر خطی ممالک کے درمیان پناہ گزینوں کا سب سے بوجھ اٹھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان، شامی اور عراقی مہاجرین کی قبولیت میں انسانی حقوق کے دعویداروں کی کارکردگی ان کے دعووں کے برعکس ہے۔

کاظمی قمی نے مزید کہا کہ ایران نے عالمی دعویدار تنظیموں کی حمایت کے بغیر افغانستان کے حالیہ بحران میں سینکڑوں نئے مہاجرین کو جگہ دی ہے اور اب کڑوروں پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 جون کو مہاجرین اور پناہ گزینوں کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے؛ جس دن کو اقوام متحدہ نے جنگ اور مشکل معاشی، سماجی اور سیکورٹی حالات کی وجہ سے اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے کروڑوں لوگوں کے اعزاز میں اس دن کا نام دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button