اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاک ایران گیس پائپ لائن ہماری لائف لائن ہے، پیر سید محفوظ مشہدی

انہوں نے کہا کہ گیس کا بحران تیل کے بحران سے زیادہ خطرناک ہوگا، اس وقت چولہا جلانے کیلئے گیس عدم دستیاب ہو رہی ہے

شیعیت نیوز : جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ گیس پائپ لائن ہماری لائف لائن ہے، حکومت وقت بزدلی دکھانے کے بجائے ایران کیساتھ گیس پائپ لائن معاہدے پر عملدرآمد د کروائے، ایران اپنے ملک میں پائپ لائن بچھا چکا ہے اس حوالے سے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دلیری دکھانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کا امن تباہ کرنےکی ایک اور سازش تیار، اہل بیت رسولؐ کی شان میں گستاخی کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا شیعہ مسافروں پر حملہ

انہوں نے کہا کہ گیس کا بحران تیل کے بحران سے زیادہ خطرناک ہوگا، اس وقت چولہا جلانے کیلئے گیس عدم دستیاب ہو رہی ہے۔ پیر محفوظ مشہدی کا کہنا تھا کہ پیٹرول تو گاڑی والوں کا مسئلہ ہے مگر گیس ہر گھر کا یکساں مسئلہ ہے، روٹی نہیں پکا سکیں گے تو کھائیں گے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بیرونی دباو کو خاطر میں لائے بغیر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button