اہم ترین خبریںیمن

یمن، جنگ بندی کے دوران سعودی جارحیتوں کا سلسلہ جاری، ایک شیر خوار بچہ شہید

شیعیت نیوز: یمن کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب صوبہ صعدہ میں سعودی اتحاد کی جارحیت اور بربریت کے نتیجے میں 10 ماہ کا شیر خوار بچہ شہید ہو گیا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب صوبہ صعدہ کے الرقو رہائشی علاقے پر جارح سعودی اتحاد کی گولہ باری سے ایک 10 ماہ کا شیر خوار بچہ شہید ہو گیا۔ یمن پر سعودی جارحیت میں اب تک ہزاروں بچے شہید، زخمی اور معذور ہو چکے ہیں جس کے باعث سعودی عرب کا نام طفل کشی کرنے والوں میں شرفہرست آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے صوبہ حجہ کے علاقے عبس پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 3 یمنی بچے زخمی ہوگئے تھے۔

یمن میں جنگ بندی میں دو ماہ کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے تاہم سعودی اتحاد کے جارحانہ اقدامات کے باعث یہ جنگ بندی بھی ماضی کی طرح کالعدم ہو کر رہ گئی ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے پہلے ہی کہا تھا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بنا پر اب جنگ بندی کا تصور ہی ختم ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : القدس بریگیڈز کا غزہ میں عزم صادق فوجی مشقوں شروع کرنے کا اعلان

دوسری جانب بھارت میں توہین رسالت ص کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بی جے پی لیڈروں کے ہاتھوں پیغمبر اسلام ص کی شان اقدس میں ہونے والی گستاخی کے خلاف یمن کے صوبے صنعا کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے احتجاجی اجتماع منعقد کیا۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ امت مسلمہ توہین رسالت ص کے خلاف مناسب وقت اور مناسب مقام پر ردعمل کا اظہار کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ بھارت میں اس قسم کا جرم کر کے اس بات کو ثابت کر دیا گیا کہ ہندو بھی یہود و نصاری کی طرح مسلمانوں کے خلاف ایک ہی محاذ پر لڑ رہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرین نے اپنے اجتماع میں اسلام و مسلمین کے دشمنوں کے خلاف نعرے لگائے اور مذہبی مقدسات کا احترام کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button