عراق

شمالی عراق میں ترک ڈرون حملہ، متعدد جاں بحق اور زخمی

شیعیت نیوز: شمالی عراق میں ترک ڈرون حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

چھ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عراقی کردستان کے علاقے میں ایک ترک ڈرون نے کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق کرد میڈیا نے بدھ کے روز دوپہر کو اطلاع دی ہے کہ ایک ترک ڈرون نے عراق کے علاقے سنجار میں کئی مقامات پر حملے کئے ۔

یہ بھی پڑھیں : الله کے حکم سے یمن میں سعودیوں و اماراتیوں کا غرور خاک میں مل گیا ہے، عبدالمالک الحوثی

’’کردستان- 24‘‘ نیٹ ورک کی نیوز سائٹ نے عینی شاہدین کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا گیا۔

نیٹ ورک نے ایک ویڈیو میں مزید کہا کہ حملے کے بعد ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے اور لوگ زخمیوں کو نکالتے ہوئے دیکھے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ ایک عینی شاہد نے کردستان- 24 کو بتایا کہ تباہ شدہ عمارت کے اندر کم از کم ایک لاش موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قائد علامہ عارف حسینیؒ کی 34 ویں برسی کے موقع پر تجدید بیعت باامام زمان عج کیاجائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

عراقی کردستان ریجن کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر نے بعد میں اس بات کی تصدیق کی کہ یہ حملہ ترک ڈرونز نے کرد عسکریت پسند گروہ پی کے کے کی ملکیت والی عمارت کو نشانہ بناتے ہوئے کیا۔

تاہم شفق نیوز نے ایک سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

شفق نیوز کا کہنا ہے کہ ترک ڈرونز نے کم از کم چار حملوں میں علاقائی کونسل کی عمارت میں کم از کم چار ٹھکانوں اور مکانات کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button