بورڈ آف گورنرز کی قرارداد سے ویانا مذاکرات کو فائدہ نہیں ہوگا، محمد باقر قالیباف

13 جون, 2022 13:20

شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کی منظوری کا مطلب یہ ہے کہ آئی اے ای اے براہ راست صیہونیوں سے متاثر ہے اور اس اقدام سے جوہری نگران ادارے کے ساتھ ایران کے تعمیری تعاون کو نقصان پہنچا ہے اور اس سے ویانا مذاکرات کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیگر فریق ایران مخالف پابندیوں کو ہٹانے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ ایران جابرانہ اور غیر تعمیری قرارداد کے جواب میں ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے تکنیکی اور قانونی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے اس قرارداد پر روس اور چین کے منفی ووٹوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں پر توجہ مرکوز کرنا اور ان کو بے اثر کرنا اور ملکی سطح پر انحصار کرتے ہوئے اقتصادی خوشحالی پیدا کرنا ایرانی قوم کے دشمنوں اور بدخواہوں کا سب سے اہم اور سخت ترین ممکنہ جواب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے پارلیمانی اراکین کا مقبوضہ علاقوں میں سعودی اتحاد کے جرائم کی مذمت

واضح رہے کہ چین اور روس کی شدید مخالفت کے باوجود بدھ کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس میں ایران کے خلاف مجوزہ امریکی-یورپی ٹرائیکا قرارداد منظور کر لی گئی۔

ایران مخالف قرار داد کے حق میں 30 ووٹ، روس اور چین نے دو ووٹ مخالفت میں اور تین غیر حاضری (بھارت، لیبیا اور پاکستان) کے ساتھ منظور کی گئی۔

دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان نے صہیونی ریاست کی حالیہ نقل و حرکت اور ایران کیخلاف دھمکی دینے کے رد عمل میں کہا ہے کہ غاصب صیہونیریاست کا جوہر واضح تھا اور ہے اور اس ریاست کا ناجائز قیام دہشتگردی، ظلم اور قتل و غارت پر مبنی ہے اور اس کا تسلسل اسی دہشتگردانہ نوعیت پر مبنی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق علی بہادری جہرمی نے مزید کہا کہ لہذا؛ ایران کا اسی نوعیت سے متعلق مؤقف واضح ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ بین الاقوامی اداروں کا بھی اس طرح کے ناجائز نوعیتوں سے متعلق واضح موقف اپنائیں اور ان کے غیر قانونی اور دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف مناسب اقدامات اٹھائیں تا کہ خطے میں اس منحوساور تبادہ کن ریاست کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان اس بات پر زوردیا کہ اسلامی جمہوریہ کی سرخ لکیر اس کے شہریوں کی سلامتی ہے اور سلامتی کو برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس ریاست کے خلاف کسی بھی غیر ملکی اقدام کے جوابی اقدام کے طور پر ہر وہ اقدام کرے گی جو ضروری ہے۔

5:45 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔