مشرق وسطی

شام کی فضائی دفاع دمشق کے جنوب میں اسرائیلی حملے کو پسپا کر دیا

شیعیت نیوز: شام کے سرکاری ذرائع نے منگل کی صبح اطلاع دی ہے کہ شامی فوج کے فضائی دفاع نے دمشق کے جنوب میں صیہونی حکومت کے حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق؛ ثنا نے اس سے قبل دمشق کے آسمانوں میں دھماکے کی آواز کی اطلاع دی تھی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے دمشق کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر حملہ کیا ہے اور ملک کے فضائی دفاع کو اس علاقے میں داغے گئے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

صیہونی حکومت نے اس حملے کی تصدیق کر دی ہے، عبرانی زبان کے اخبار Yedioth Ahronoth نے شام میں دمشق پر اسرائیلی حملے کی خبر دی ہے، جس نے دمشق کے فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا ہے۔

اسرائیلی فضائی حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب شامی حکومت نے متعدد بار اقوام متحدہ کو خطوط بھیج کر ان حملوں کی مذمت کی ہے اور انہیں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حالیہ برسوں میں، اسرائیلی حکومت نے دمشق اور شام کے مختلف علاقوں پر بارہا فضائی حملے کیے ہیں، جنہیں زیادہ تر صورتوں میں فضائی دفاع کی بروقت مداخلت سے پسپا کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD ) کی متعصبانہ بیلنس پالیسی ، ایکبار پھر بےگناہ شیعہ جوانوں کودہشت گرد بناڈالا

دوسری جانب شام کے صوبہ الحسکہ سے گزرنے والے امریکی فوجی قافلے پر مقامی افراد نے پتھراؤ کرتے ہوئے انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا اور آخر میں امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔

تفصیلات کے مطابق، صوبہ الحسکہ کے شہر القامشلی کے اطراف میں ایک گاؤں حامو کے مقامی افراد نے شامی فوج کی مدد سے اپنے علاقے سے گزرنے والے امریکی فوجی قافلے کا راستہ روکتے ہوئے انہیں واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

اس حوالے سے شام کے میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ قافلہ چھ فوجی گاڑیوں اور دو ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مذکورہ علاقے سے گزر رہا تھا کہ راستے میں مقامی افراد سے اس کی مُڈ بھیڑ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گاؤں کے مکینوں نے (انٹرنیشنل فورسز کے زیر استعمال) بین الاقوامی موٹر وے پر امریکی فوج کے سامنے ان کا جھنڈا جلایا، شامی فوج کی حمایت میں نعرے لگائے اور شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

یاد رہے کہ الحسکہ ہی کہ اطراف میں گذشتہ مہینے کے آخر میں بھی شام کے رہائشی افراد نے شامی فوج کی مدد سے امریکی فوجیوں کو اپنے علاقے سے نکال باہر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button